بلوچستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
LORALAI:
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع لورالائی اور ضلع کیچ میں کارروائیوں کے دوران بھارتی ایجنٹ دہشت گرد تنظیم فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی کو بلوچستان میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی ایجنٹ دہشت گرد تنظیم فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک خفیہ اطلاع پر ضلع لورالائی میں آپریشن کیا گیا جہاں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی اور کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی ایجنٹ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
ضلع لورالائی میں ہلاک دہشت گرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو N-70 کے قریب راراشم میں معصوم شہریوں پر ہونے والے بزدلانہ دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے، جن میں 30 بے گناہ افراد شہید ہوئے تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کا تعاقب جاری تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع کیچ میں کی گئی جہاں ایک اور دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی ایجنٹ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور قوم کے اس عزم کی تجدید کرتی ہیں کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھارتی ایجنٹ دہشت گرد فتنۃ الہندوستان سیکیورٹی فورسز گیا کہ
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔