عمران خان اپنی بہن کے ذریعے لین دین کا پیغام بھیجتے ہیں، پھر مکر جاتے ہیں؛ رہنما ن لیگ
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
رہنما لیگ ن اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے تحریک انصاف کے بانی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایک طرف بانی تحریک انصاف سیاست دانوں کے بجائے صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی ضد کرتے ہیں۔
بیرسٹر عقیل نے مزید کہا کہ اور دوسری جانب عمران خان اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے پیگام بھجواتے ہیں ہم سے کوئی لین دین کر لیں لیکن پھر 24 گھنٹوں بعد ہی مکر جاتے ہیں۔
ن لیگ کے سینیئر رہنما نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ بارہا واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ جو بات کرنی ہے، سیاستدانوں سے کی جائے لیکن عمران خان ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔
بیرسٹر عقیل نے کہا کہ اب اگر پی ٹی آئی کے ساتھ مذا کراتی کمیٹی بنتی بھی ہے تو دیکھنا ہو گا کہ کیا پرانے والے ٹی او آرز ہوں گے یا نئے تشکیل دیے جائیں گے؟
رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کس لیے ہے؟ پی ٹی آئی احتجاج کی کوئی منطق نظر نہیں آ رہی، ان کی صرف ایک ضد ہوتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو۔
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی بہن کے ذریعے ایسے بیانات اس لیے دیتے ہیں کہ حالات کا اندازہ لگا سکیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اور ورکرز تذبذب کا شکار ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ انہیں اقتدار میں واپس لایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
ٹویوٹا، ہونڈا اور سوزوکی کے بعد چیری(Cherry) نے بھی ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان میں اپنے تمام ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تاہم کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا اور محدود مدت کی پروموشنل آفر کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی ہیں۔
چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 94 لاکھ 99 ہزار روپے تھی، جسے بڑھا کر پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر ختم ہونے کے بعد اس کی اصل قیمت 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی قیمت 1 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار روپے سے بڑھا کر پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے کردی گئی ہے، جبکہ آفر کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔
مزیدپڑھیں:اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
اسی طرح ٹِگو 9 پی ایچ ای وی کی سابقہ قیمت 1 کروڑ 36 لاکھ 94 ہزار روپے تھی، جس کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 42 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ آفر ختم ہونے کے بعد گاڑی کی اصل قیمت 1 کروڑ 57 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔
کمپنی کے مطابق پروموشنل قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین بھی اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
چیری کی جانب سے نئی قیمتوں کو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے طور پر پیش کیا گیا ہے، تاہم رعایت کے باوجود تینوں گاڑیاں اپنی سابقہ قیمتوں کے مقابلے میں مہنگی ہوگئی ہیں۔