’بریت کا مقدمہ سنا جائے گا تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوجائے گی‘، بیرسٹر گوہر کو امید
اشاعت کی تاریخ: 29th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کچھ لو اور کچھ دو کی بات مس گائیڈ ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا کہ ڈیل کے تحت باہر نہیں آؤں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف بنے تمام کیس سیاسی اور بوگس ہیں۔ پہلے بانی پر 300 کیس بنائے گئے، اور 45 سال کی سزائیں دی گئیں، لیکن بانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بریت کا مقدمہ سنا جائے گا تو بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہوجائے گی، سپریم کورٹ سے انصاف ملنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بالکل بے گناہ ہیں، رہائی ہر صورت ہونی چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس 5 تاریخ کو لگنا چاہیے، اور لسٹ میں بانی کا کیس شامل ہونا ضروری ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا امکان
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ چیف جسٹس خود ملے تھے، اور رہائی کا کیس سننے کے بعد ہی بانی کی رہائی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیس کی تاریخ جلد لگ جائے گی۔
مخصوص نشستوں سے متعلق بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستیں اس جماعت کا حق ہے جسے عوام نے ووٹ دیا، امید ہے مخصوص نشستیں ہمیں ہی ملیں گی۔
اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ جج صاحبان کے فیصلے کے خلاف آج الیکشن کمیشن، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کھڑی ہے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی نے جیتی ہیں، دوسری پارٹیوں کو مال غنیمت کے طور پر مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں۔
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ، وفاقی بجٹ کی تاریخ میں پھر تبدیلی کا امکان
انہوں نے بتایا کہ آٹھ جج صاحبان نے کہا کہ جو غلطیاں الیکشن کمیشن نے کیں، ان کا خمیازہ عوام کو بھگتنے نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے اپنا آئینی فرض ادا نہیں کیا، حالانکہ آئینی فرض یہ تھا کہ صاف اور شفاف انتخابات ہوں۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے غلط فیصلوں کو تمام 13 ججز نے غلط کہا ہے،آٹھ جج صاحبان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، الیکشن کمیشن کے متعدد ایسے فیصلے تھے جس سے ابہام پیدا ہوا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہ بانی پی ٹی آئی الیکشن کمیشن مخصوص نشستیں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
کوئٹہ، پرائیویٹ اسکولز کی انتخابی شیڈول میں امتحانات کو مدنظر رکھنے کی اپیل
اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن بلوچستان نے الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول ترتیب دیتے ہوئے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھا جائے۔ اپنے بیان میں آل بلوچستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر نذر بڑیچ، سینئر نائب صدر حاجی سلیم ناصر، جنرل سیکرٹری حضرت علی کوثر و دیگر رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تجویز دی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کوئٹہ میں اسکولوں کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کرے۔ 20 نومبر سے کوئٹہ میں سالانہ امتحانات شروع ہو رہے ہیں، جبکہ ہشتم بورڈ کا امتحانات بھی 24 نومبر سے شروع ہوں گے۔ ایسے میں کوئٹہ کے تمام نجی و سرکاری اسکولز کے اساتذہ و دیگر عملہ امتحانات میں مصروف ہوں گے۔ لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان اسکولز کے سالانہ امتحانات کو مدنظر رکھ کر کرے۔