واشنگٹن، امریکی سرمایہ کار پاکستان میں معاشی مواقع سے فائدہ اٹھائیں، پاکستانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
واشنگٹن، امریکہ میں پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔پاکستانی سفیررضوان سعید شیخ نے امریکی پالیسی سازوں، سفارتکاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت، آئی ٹی اورمعدنیات جیسے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے نادرموقع موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان امریکا کے مقابلے میں 70 فیصد تک کم لاگت میں معیاری خدمات فراہم کر رہا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ ایسے وقت میں کیا جب پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، تاہم ہم نے مؤثر جواب دیا اور ہماری اولین ترجیح علاقائی امن ہے۔امریکی قیادت نے کشیدگی میں کمی اورجنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان، امریکا سے سویابین اورامریکا کو کاٹن درآمد کررہا ہے۔پاکستان میکسیکو کی طرزپرکنیکٹرکنٹری بننے کو تیار ہے، واشنگٹن میں پاکستانی سفیر نے امریکی کارپوریشنز، ریاستی حکومتوں اورکاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے)
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 03 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 746 روپے 53 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 14 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 922 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 22 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 45 پیسے اور قیمت فروخت 282 روپے 65 پیسے ریکارڈ کی گئی۔