WE News:
2025-05-31@10:41:56 GMT

ارشد ندیم کے مدِ مقابل یاسر سلطان کون ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT

ارشد ندیم کے مدِ مقابل یاسر سلطان کون ہیں؟

پاکستان کے مایہ ناز نیزے باز (جیولن تھرور) ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل تک رسائی پالی ہے، تاہم اس بھی اہم بات یہ ہے کہ ان کے پہلو بہ پہلو اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے ایک اور پاکستانی یاسر سلطان بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

یاسر سلطان پاکستان کے اُبھرتے ہوئے نیزہ بازی (جیولن تھرو) کے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے حالیہ برسوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یاسر سلطان، جن کا مکمل نام محمد یاسر سلطان ہے، یکم مئی 1998 کو پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے دوسرے نمبر کے جیولن تھرو کھلاڑی سمجھے جاتے ہیں اور قومی سطح پر دو مرتبہ چیمپیئن رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ایران میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

بین الاقوامی کامیابیاں

2023 میں بنکاک، تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں یاسر سلطان نے 79.

93 میٹر کے تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا، جو پاکستان کے لیے ایک اہم کامیابی تھی۔

2025 میں گومی، جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں، یاسر نے 76.70 میٹر کے تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ اس ایونٹ میں ان کے ہم وطن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم بھی شامل تھے، جنہوں نے 86.34 میٹر کا تھرو کیا۔

تربیت اور مستقبل کے اہداف

یاسر سلطان اپنے کوچ فیاض حسین بخاری کی نگرانی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے 2024 میں پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کی کوشش کی، جو پاکستان کی ایتھلیٹکس تاریخ میں ایک اہم موقع تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیولن تھرو نیزے باز یاسر سلطان

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جیولن تھرو یاسر سلطان یاسر سلطان پاکستان کے کے لیے

پڑھیں:

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی قوم سے اپنی کامیابی کیلئے دعا کی اپیل

ویب ڈیسک: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025کے فائنل کے لئے باآسانی کوالیفائی کرلیا،ان کے ساتھ یاسر سلطان نے بھی چیمپئن شپ کےفائنل کےلئے کوالیفائی کیا۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ روز فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے مقابلے ویڈیو شیئر کی،  کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں پاکستانی اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔

غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ

دوسرے پاکستانی ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی 76.07 کی تھرو کرکے فائنل میں کوالیفائی کر لیا،بھارتی کھلاڑی یشمیر سنگھ نے 76.67 میٹر کی تھروکی، فائنل اکتیس مئی کو ہو گا ۔

شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں قومی ہیرو ارشد ندیم نے لکھا کہ ’ الحمدللہ آج صبح ایشین چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے  کوالیفائی کر لیا ہے، فائنل پاکستانی وقت کے مطابق کل دوپہر 1.10 پر ہوگا‘ ہمیشہ کی طرح مجھے آپ کے تعاون اور دعاؤں کی ضرورت ہوگی‘۔

کرکٹر حسن علی کی والدہ سے پرس چھیننے والا پکڑا گیا

View this post on Instagram

A post shared by Arshad Nadeem Olympian (@arshadnadeem29)

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی بدولت سبز ہلالی پرچم کی شان بڑھی: وزیراعظم
  • پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
  • ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شپ، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا
  • اولمپیئن ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
  • ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کا فائنل؛ ارشد ندیم 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلے نمبر پر
  • ارشد ندیم کی شاندار واپسی، ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 86.34 میٹر تھرو
  • اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی قوم سے اپنی کامیابی کیلئے دعا کی اپیل
  • ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • ارشد ندیم کا ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار آغاز، ایک ہی تھرو میں فائنل تک رسائی حاصل کر لی