عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
ملک بھر میں عید الاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی، اس عید کے موقع پر چونکہ فرزندانِ توحید نے قربانی کے جانور ذبح کرنا ہوتے ہیں تو عید سے قبل ہر شخص کے ذہن میں سوال ہوتا ہے کہ موسم کیسا ہو گا خاص طور پر بارش تو نہیں ہو گی؟ کیونکہ اس گرمی میں بارش اور خراب موسم میں قربانی کرنے اور پھر گوشت بنانے میں مشکلات دو چند ہوجاتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج کل تو بارش اور طوفان کے پیشگوئی کی جا رہی ہے اور گزشتہ روز بھی ملک کے مختلف حصوں میں بارش بھی ہوئی ہے، تاہم یہ دیکھتے ہیں 7 جون کو ملک کے مختلف حصوں میں موسم کیسا رہے گا؟
یہ بھی پڑھیں: ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
بی بی سی ویدر کے مطابق وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں عید الاضحیٰ کے روز یعنی 7 جون کو موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 37 اور کم سے کم 22 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
لاہور میں عید الاضحیٰ کے روز موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 42 اور کم سے کم 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: مہنگائی کے اس دور میں ’آسان قربانی‘ کی اسکیم کیا ہے؟
کراچی میں بھی عید الاضحیٰ یعنی 7 جون کو موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 اور کم سے کم 27 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
پشاور میں عید الاضحی کے روز موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 40 اور کم سے کم 26 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
کوئٹہ میں عید الاضحیٰ کے دن 7 جون کو موسم خشک رہے گا، بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 35 اور کم سے کم 17 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد بارش پشاور خشک درجہ حرارت عید قرباں کراچی کوئٹہ لاہور موسم.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد پشاور کراچی کوئٹہ لاہور بارش کا کوئی امکان نہیں ہے درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ ڈگری رہنے کا امکان ہے موسم خشک رہے گا میں عید الاضحی اور کم سے کم جون کو کے روز
پڑھیں:
فرانس میں جنگلاتی آگ نے 43 ہزار افراد کو انخلا پر مجبور کردیا
جنوب مغربی فرانس میں جنگلاتی آگ کے پھیلنے کے باعث 43,000 سے زائد رہائشیوں اور سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آرکاچون بے اور جزیرہ نما کیپ فیرٹ کے قریب سب سے بڑی آگ نے 8,700 ایکڑسے زیادہ رقبے کو جلا دیا ہے۔
رات بھر آگ لگنے کے بعد حکام نے پورے جزیرہ نما کیپ فیرٹ کو خالی کرنے کا حکم دیا۔
مقامی حکام کے مطابق ہمسایہ خطوں میں بسکاروس کے قریب ایک علیحدہ جنگلاتی آگ نے 2,500 ایکڑ سے زیادہ رقبہ کو جلا دیا ہے جس سے 23,000 سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں رہائشی، کیمپرز اور چھٹیاں منانے آئے سیاح شامل ہیں۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی سوشل میڈیا کمپنی ایکس پر کہا کہ فرانس نے یورپی یونین کے شہری تحفظ کے طریقہ کار کو فعال کر دیا ہے۔