اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔لاہور میں آندھی، اسلام آباد، راولپنڈی اورکھاریاں، سیالکوٹ میں بھی بارش ہوئی۔ بارش کی وجہ سے متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہوگئی،سوات کے بالائی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہوئی، مردان شہر اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلتی رہیں۔بٹ خیلہ، ہری پور اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، دوسری جانب اسلام آباد، راولپنڈی میں ژالہ باری اورطوفان کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، شہریوں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اسلام آباد علاقوں میں میں تیز
پڑھیں:
اسلام آباد: کار سمیت بہنے والے باپ بیٹی کو دوسرے روز بھی تلاش نہ کیا جاسکا
اسلام آباد میں برساتی ریلے میں کار سمیت بہنے والے باپ بیٹی کو دوسرے روز بھی تلاش نہیں کیا جاسکا، تلاش کا دائرہ اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے سے کاک پل تک پھیل گیا۔
کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اور ان کی بیٹی گزشتہ صبح 8 بجے ریلے قریب ریلے میں بہنے کے بعد سے لاپتہ ہیں، اب تک تلاش کرنے والوں کو گاڑی کے بمپر اور سائیڈ مرر کے علاوہ کچھ نہیں مل سکا۔
چلاس: سیلاب کے باوجود مقامی افراد سیاحوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہےچلاس سیلاب نے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی آزمائش میں ڈال دیا ہے،
آج بھی راولپنڈی اسلام آباد میں مزید بارش کی وجہ سے دریائے سواں کی سطح اور بہاؤ کی رفتار میں اضافے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون ون بارش سے نالے کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا، جیب نالے میں گرگئی، جسے کرین کی مدد سے نکال لیا گیا، نالے کے قریب گھروں کو خالی کروانے کیلئے مساجد میں اعلانات کیے گئے۔
راول ڈیم کا لیول 1749 فٹ پر پہنچنے پر اسپیل ویز کھول دیے گئے، کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، نالے سے ملحقہ آبادیوں کے مکین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔