کراچی:

محکمہ موسمیات نے مون سون سیزن 2025 کے لیے موسمی آؤٹ لک جاری کر دیا، جس میں بعض علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں جبکہ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

موسمی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ملک کے وسطی اور جنوبی حصوں میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے شمال مشرقی علاقوں اور کشمیر میں بھی زائد بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں بشمول شمالی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں معمول کے مطابق یا معمول سے کچھ کم بارشوں کا امکان ہے۔

کشمیر، گلگت، بلتستان اور خیبر پختونخوا کے ملحقہ علاقوں میں درجہ حرارت میں سب سے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔

موسلادھار بارشیں بڑے دریاؤں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ درجہ حرارت میں تغیرات کی وجہ سے تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان اور ژالہ باری کے واقعات پیش آ سکتے ہیں۔

مون سون کے پہلے نصف میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ، پنجاب، آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، اور کشمیر میں زیادہ درجہ حرارت کی وجہ سے برف پگھلنے کی رفتار بڑھ سکتی ہے جس سے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے۔

زائد بارشوں کے باعث آبپاشی اور توانائی کے شعبوں کے لیے وافر پانی دستیاب ہوگا جبکہ بارشیں آبی ذخائر اور زیرِ زمین پانی کے وسائل کی بحالی میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔

شمالی پنجاب، آزاد جموں و کشمیراور خیبرپختونخوا میں مقامی سیلاب کا خطرہ ہے جس کے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو فعال کیا جائے گا۔

انتظامیہ کو ہدایت

محکمہ موسمیات کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مون سون کے دوران حساس علاقوں میں ریسکیو اور امدادی ٹیموں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے، مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر انخلا اور بروقت پیشگی انتباہ کے لیے رابطہ ممکن بنایا جائے۔

ہدایات کے مطابق شہری شدید بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ٹارچ، بیٹریاں، پینے کا صاف پانی اور ابتدائی طبی امداد کے سامان پر مشتمل کٹس تیار رکھیں۔ طوفان کے دوران بجلی کے کھمبوں، دریاؤں اور نہروں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بارشوں کا امکان خیبر پختونخوا علاقوں میں میں معمول سے زیادہ کے دوران معمول سے کے مطابق کے لیے

پڑھیں:

پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟

لاہور:

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج سے پنجاب کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا 11 واں اسپیل 19 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے زیر اثر راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، اور میانوالی میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ کے اضافے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز الرٹ ہیں، مون سون بارشوں کے باعث بڑے شہروں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا ہے کہ دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 60 لاکھ افراد متاثر ،25لاکھ بے گھر ہوگئے، عالمی برادری امداد فراہم کرے.اقوام متحدہ کی اپیل
  • محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی
  • پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں’ شدید انسانی بحران’ ہے، عالمی برادری امداد فراہم کرے، اقوام متحدہ
  • مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری
  • سیلاب اور بارشوں سے کپاس کی فصل شدید متاثر
  • بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل
  • کیا دو روز میں دریا کا بہاؤ معمول پر آجائے گا، پی ڈی ایم اے کا اندازہ،
  • پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟