ورلڈ بینک کیساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ورلڈ بینک کے ساتھ اپنی مضبوط، موثر اور دیرینہ شراکت داری کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز سے سبکدوش ہونے والے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بن حسین کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران ناجے بن حسین کی 2020 سے پاکستان میں نمایاں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس موقع پر ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق بھی ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ورلڈ بینک تعلیم اور صحت سمیت دیگر سماجی و ترقیاتی شعبوں میں پنجاب کی قابل قدر معاونت کر رہا ہے، پنجاب میں ورلڈ بینک کے تعاون سے 2.
v
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز ورلڈ بینک کے
پڑھیں:
نشہ کرنیوالوں کی پنجاب میں اب کوئی جگہ نہیں ، عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےکہا ہےکہ نشہ کرنے والوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
ایکس پر جاری بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نشہ کرنے والوں کے لیے خصوصی فورس تیار ہوگئی ہے ۔
عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انسداد منشیات فورس کے افتتاح کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے۔
واضح رہےکہ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی لانچنگ کی تقریب سے خطاب کیا۔
مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوان دیانتداری سے کام کریں، لالچ سے دور رہیں، میں بہادروں کو پسند کرتی ہوں اور بہادر شخص کی عزت کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے دیرینہ مسائل اب مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔