لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ میں فوری میڈیکل کالج کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔
لیہ میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انشااللہ لیہ میں میڈیکل کالج کی فوری تعمیر شروع ہوجائے گی، کوشش ہوتی ہے کوئی بچہ ٹیکنالوجی اورتعلیم سے محروم نہ رہے۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ میرا پہلا سال ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا مزید بہتری کرنے کی کوشش کروں گی، میں آپ بچوں کے سامنے جوابدہ ہوں، یہ آپ کا حق ہے جو ملا ہے اور یہ ملنا چاہیے تھا، کبھی آپ نے میرا شکریہ ادا نہیں کرنا یہ آپ کا حق تھا۔
“ریاست ماں نہیں بنتی تو اپنے فرائض میں غفلت برتتی ہے”

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے 30 ہزار سکالرشپس کو بڑھا کر 50 ہزار کردیا ہے، ہر سال 30 ہزار لیپ ٹاپس سے بڑھا کر ایک لاکھ لیپ ٹاپس کر دیئے ہیں، چاہتی ہوں آپ کو کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے، ریاست ماں نہیں بنتی تو وہ اپنے فرائض میں غفلت برتتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ایک ماں چاہتی ہے اپنا سب کچھ اپنے بچوں کی جھولی میں ڈال دوں، دل کرتا ہے جو کچھ میرے پاس ہے سب آپ کے سامنے رکھ دوں، جس طرح میں اپنے بچوں کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں ویسے ہی آپ کی کامیابی پر خوش ہوئی ہوں، مجھے رلانا اتنا آسان نہیں ہے، میں 2 بار قید تنہائی میں رہی لیکن کبھی روئی نہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ لیہ والوں سے جو مجھے پیار اور عزت ملی کبھی نہیں بھول سکتی، چھوٹا شہر ہی صحیح لیکن لیہ بھی میرے دل کے بہت قریب ہے، ڈی جی خان بھی میرے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں پاکستان کا پہلا سرکاری پری سکول بنایا ہے، پورے پاکستان میں کوئی پرائیویٹ سکول اتنا شاندار نہیں ہو گا، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھی اپنے بچے کو اس سکول میں داخل کرایا۔

“اس سال محکمہ تعلیم کو 110 ارب روپے دیئے ہیں”
مریم نواز نے کہا ہے کہ اس سال محکمہ تعلیم کو 110 ارب روپے دیئے ہیں، میرے پاس پنجاب میں 50 ہزار سکول ہیں، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو شاباش دینا چاہتی ہوں، لیہ یونیورسٹی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں، ڈی جی خان یونیورسٹی کیلئے بھی ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو آپ کے گھروں، روٹی، سبزی، بجلی کی قیمتوں کیلئے فکر مند ہے وہ آپ کا ہمدرد ہے، جو نفرت کے بیج بوتا ہے وہ قوم کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جس نے ملک کیلئے خدمات دیں وہ سب ہمارے ہیرو ہیں، جنہوں نے وردی کو جلایا انہوں نے قوم کے وقار اور طاقت کو جلایا، آج وہی وردی پہنے قوم کے جوان بیٹے سرحدوں پر شہید ہوئے، اب آپ کے ملک کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، ہم فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور تمام جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں، 10 مئی کو سب پتہ چل گیا، جو قومیں شہیدوں کی تنصیبات کو روندیں وہ کچرے کے ڈھیر میں جاگرتی ہیں، نواز شریف نے 28 مئی 1998 کو پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، آپ نے جو 10 مئی کو جنگ جیتی پتہ چل گیا کس نے کیا کیا، 10 مئی کو جنگ جیت کر سب کو پتہ چل گیا 9 مئی اور 28 مئی کو کس نے کیا کیا۔

“باتوں میں آنے والے جیلوں میں پڑے ہیں، وکیل کرنے کے پیسے تک نہیں”

ان کا کہنا تھا کہ موٹروے، دفاعی تنصیبات، سڑکیں سب آپ کی اپنی ہیں، آپ نے کسی کی منفی باتوں میں نہیں آنا، آج جو باتوں میں آ گئے وہ جیلوں میں پڑے ہیں، جو جیل میں ہیں ان کے پاس اپنا وکیل کرنے کے پیسے تک نہیں ہیں، آپ نے اپنے ملک کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھانا، کوئی کہے آگ لگادو، توڑ دو آپ نے یہ نہیں کرنا۔

مریم نواز نے آخر میں یہ بھی کہا ہے کہ جب قوم بنیان مرصوص بن جائے تو دنیا کی کوئی طاقت نہیں ہرا سکتی، تمام بچے پاکستان کیلئے بنیان مرصوص بنیں، بنیان مرصوص کا مطلب سیسہ پلائی دیوار ہے، پاکستان نے ایک چھوٹا ملک ہونے کے باجود بھارت سے جنگ جیتی ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا ہے کہ ارب روپے انہوں نے لیہ میں مئی کو

پڑھیں:

نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ نواز شریف گلگت بلتستان کے الیکشن کمیشن سے این او سی لیکر وہاں گئے تھے، کوئی حکومتی وزیر گلگت بلتستان نہیں گیا نہ کسی نے وہاں مہم چلائی۔

پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان گلگت بلتستان میں جلسے کر رہے ہیں، میٹنگز کر رہے ہیں انہیں تو کوئی نہیں روک رہا۔

رانا ثنا نے کہا کہ اگر بیرسٹر گوہر خان اجازت لیکر جا سکتے ہیں تو سلمان اکرام راجا کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کا کوئی اُمیدوار مقابلے میں ہے ہی نہیں، وہاں صاف، شفاف اور کریڈیبل انتخابات ہونگے۔


متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
  • عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر
  • مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟
  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • نوازشریف کا گلگت تک موٹروے بنانے، ایئرپورٹ بڑا کرنے اور الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان 
  • وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اہم اجلاس
  • باپ اپنے نابالغ بچے کے نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہو سکتا ،لاہور ہائیکورٹ