حکومت کا کابل میں اپنے ناظم الامور کو سفیر کا درجہ دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومتِ پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور کے عہدے کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں مثبت پیش رفت جاری ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کابل میں 19 اپریل 2025ء کو پاکستانی وفد کے ہمراہ میری نہایت تعمیری ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ایک مثبت راستے پر گامزن ہیں اور اس مثبت رجحان کو برقرار رکھنے کے لیے، مجھے خوشی ہے کہ حکومتِ پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور کے عہدے کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ قدم پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے، معیشت، سلامتی، انسداد دہشت گردی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرے گا، دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا یہ فیصلہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ روابط کی توسیع میں بھی کردار ادا کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔