مودی نے خود کو پہلے چائے والا، پھر چوکیدار کہا اور اب سندور بیچ رہے ہیں، ممتا بینرجی
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
مودی نے خود کو پہلے چائے والا، پھر چوکیدار کہا اور اب سندور بیچ رہے ہیں، ممتا بینرجی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز
اڑیسہ (سب نیوز)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے مودی سرکار کے پاکستان کے خلاف نام ہاد اور ناکام ملٹری کارروائی آپریشن سندور کی قلعی کھول کر رکھ دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے کہا کہ مودی سرکار نے ملٹری کارروائی کا نام آپریشن سندور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے اور سیاسی فائدے کے لیے رکھا تھا۔
ممتا بینرجی نے کہا کہ میں یہ بات کہنا نہیں چاہتی تھی خاص طور پر ایسے وقت میں جب مختلف جماعتوں کے وفود مختلف ممالک کا دورہ کرکے بھارت کے موقف کو پیش کر رہے ہیں۔وزیراعلی ممتا بینر جی نے مزید کہا کہ لیکن آج مودی مغربی بنگال صرف سیاسی پروپیگنڈے کی نیت سے آئے تھے۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر کے ذریعے تقسیم کی سیاست کو فروغ دیا۔ممتا بینر جی نے کہا کہ مودی پہلے خود کو چائے والا کہتے تھے پھر خود کو چوکیدار کہا اور اب یہاں آکر سندور بیچنے لگے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسعودی عرب میں 4مئی سے اب تک 5پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے سعودی عرب میں 4مئی سے اب تک 5پاکستانی عازمین حج انتقال کرگئے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر پاکستان اور امریکہ کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا فوج کا کام ملک کا دفاع ہے نہ کہ عدلیہ کے فرائض سر انجام دینا، 2ججزکا اختلافی نوٹ مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس، الیکشن کمیشن نے تحریری گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں ایتھوپیا اور پاکستان کے درمیان اعلی تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ممتا بینرجی مغربی بنگال نے کہا کہ خود کو
پڑھیں:
ٹرمپ کے سیز فائر دعوؤں پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے
نئی دہلی: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پاک بھارت سیز فائر کرانے کے بیانات پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے۔
بھارت میں کانگریس رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کی ہے اور امریکی صدر ٹرمپ کے جنگ بندی کے دعووں پر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھا دیا۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ’’وزیراعظم بیان کیسے دے سکتے ہیں؟ کیا بولیں گے؟ ٹرمپ نے اس کا اعلان کیا ہے، وہ یہ نہیں کہہ سکتے، لیکن یہ سچ ہے، پوری دنیا جانتی ہے کہ ٹرمپ نے بھارت اور پاکستان کے درمیان “جنگ بندی” کا اعلان کیا ، یہ حقیقت ہے اور اس سے چھپایا نہیں جاسکتا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف جنگ بندی تک محدود نہیں ہے، کئی اہم مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے، دفاع، دفاعی مینوفیکچرنگ اور آپریشن سندور سب پر بات ہونی چاہیے، حالات اچھے نہیں ہیں، پوری قوم جانتی ہے، وزیر اعظم نے ٹرمپ کے دعووں کا ایک بھی جواب نہیں دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود کو دیش بھگت کہتے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں، ٹرمپ نے 25 بار دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جنگ بندی کا اعلان کیا ، ٹرمپ کون ہوتا ہے یہ کام اس کا نہیں ہے مگر وزیراعظم نے ایک بار بھی جواب نہیں دیا ، یہی سچائی ہے جو چھپ نہیں سکتی۔