پاکستان کے دو طلبا کا اعزاز، فرانسیسی اسکالرشپ حاصل کرلیں۔ نوجوان علی رضا اور سدرہ حفیظ نے تعلیم سے لگن کی روشن مثال قائم کرتے ہوئے وہ اسکالرشپ حاصل کی جو مکمل تعلیمی اخراجات کے ساتھ دی جاتی ہے۔

‎اسکے لیے دنیا بھر کے 433  دیگر ذہین طلبا کو منتخب کیا گیا، علی رضا نے اسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں 81 قومیتوں میں شامل تھے۔

‎انھوں نے پنجاب میں بہاولپور کی اسلامی یونیورسٹی سے بی ایس سی کے لیے 4/4 کے سب سے زیادہ CGPA کے ساتھ گریجویشن کیا۔ اور ‎اب وہ Montpellier یونیورسٹی سے اپنی ماسٹر ڈگری حاصل کرنے جا رہے ہیں۔

‎فرانس ایکسیلینس EIFFEL اسکالرشپ، فرانسیسی حکومت کی طرف سے پیش کردہ ایک مکمل فنڈڈ اسکالرشپ ہے، اس کے علاوہ کراچی سے سدرہ حفیظ نے علمی فضیلت اور عالمی وژن کی شاندار مثال قائم کی۔ انھوں نے کراچی گرامر اسکول سے ہائی اسکول کے بعد ہنگری کی ڈیبریسن یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔

بعدازاں بایومیڈیکل انجینئرنگ میں بی ایس سی کے لیے 3.

97/4 کے اعلیٰ CGPA کے ساتھ گریجویشن کیا۔ اب وہ Université Paris Cité اور Arts et Métiers میں بایومیڈیکل انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے جا رہی ہے۔

یہ ایک ایسی شراکت ہے جو طلباء کو ایک وسیع بین الاقوامی تعلیمی اور کارپوریٹ نیٹ ورک تک رسائی فراہم کرتی ہے۔ وہ پوری دنیا میں 433 دیگر ذہین طلباء کے ساتھ منتخب ہوئی ہیں۔ 

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی

کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن ٹوٹنے اور نالہ اوور فلو ہونے کے باعث سڑک پر پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب سے ہی یونیورسٹی روڈ پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا تھا جس کے سبب اطراف کی گلیوں میں ٹریفک کا شدید دباؤ دیکھا گیا۔

اردو سائنس کالج کے سامنے پانی کی لائن متاثر ہوئی ہے جس کے باعث حسن اسکوائر سے نیپا جانے والی سڑک پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والی سڑک پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے

https://cdn.jwplayer.com/players/az6KrgWS-jBGrqoj9.html

پانی مسلسل جمع ہونے سے یونیورسٹی روڈ سے متصل نشیبی علاقوں میں بھی پانی داخل ہو رہا ہے جس سے علاقہ مکین سخت پریشانی کا شکار ہیں۔

یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن متاثر ہونے کے باوجود واٹر بورڈ کا عملہ تاحال غائب ہے جبکہ لائن متاثر ہونے سے گلشن اقبال سمیت اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی اگلی قسط کیلئے شرائط، ٹیکس ہدف اور بجٹ سرپلس حاصل کرنے میں ناکام
  • آئی ایم ایف کی اگلی قسط کیلئے شرائط، ٹیکس ہدف اور بجٹ سرپلس حاصل کرنے میں ناکام
  • وزیراعظم نے جاپان کے ساتھ صنعتی تعاون بڑھانے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی
  • پنجاب یونیورسٹی میں مظاہرہ، پولیس نے متعدد طلبا گرفتار کرلیے
  • برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  • عوام تیاری کرلیں: ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے
  • وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین پاکستانی ورک فورس کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے دنیا بھر کے ایمپلائرز کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے میں مصروف ہیں۔ خواجہ رمیض حسن
  • پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • کراچی؛ پانی کی لائن ٹوٹنے سے یونیورسٹی روڈ دریا کا منظر پیش کرنے لگی
  • اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف فلسطین کے ساتھ ہندوستان