بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنتہ الہندوستان کے مسلح دہشت گردوں نے بینک اور سرکاری افسر کے گھر پر حملہ کردیا، حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ریونیو ہدایت اللّٰہ بلیدی شہید ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

دہشت گردی کے معاملے پر ہم بھارت کو ٹکاکر جواب دیں گے، شیری رحمان

وزیراعظم شہبازشریف کی سفارتی کمیٹی کی رکن اور پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے معاملے پر ہم بھارت کو ٹکا کر جواب دیں گے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق دہشت گردوں نے جمعے کی شام سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا جبکہ مختلف سرکاری افسران کے گھر نذر آتش کردیے، حملے کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ہدایت اللّٰہ بلیدی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وطن کے اس سپاہی نے جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی ہے، اے ڈی سی کی رہائش گاہ پر اس وقت خواتین او بچے بھی موجود تھے۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں نے سوراب میں حملہ کرکے ریاستی رٹ چیلنج کرنے کی کوشش کی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

شاہد رند کا کہنا تھا کہ ایف سی، پولیس اور لیویز فورسز موقع پر پہنچ چکی ہیں اور کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس پوری کارروائی میں ہندوستان کی پراکسیز ملوث ہیں، جنہوں نے اپنے آقاؤں کی ایماء پر یہ حملہ کیا، ہم نے ریاست دشمن عناصر کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کا عزم کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سوراب میں مسلح افراد نے پولیس اسٹیشن پر بھی حملہ کرکےاسے آگ لگادی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار مذمت

وزیراعظم شہباز شریف نے سوراب بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہدایت اللّٰہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کیا، لواحقین سے اظہار ہمدردی اور صبر کی دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم اور نہتے شہریوں بشمول بچوں اور خواتین کو نشانہ بنایا، جن کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ افواج پاکستان بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی پھیلانے والی پراکسیز کے سدباب کےلیے دن رات مصروف عمل ہیں، پوری قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: شہباز شریف کہا کہ

پڑھیں:

خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا

خیبر:

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں جرگے کے مذاکرات کے بعد دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار کو رہا کردیا۔

خیبر پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکار عبدالوحد کو ایک ماہ قبل اکبری پوسٹ سے اغوا کیا تھا اور ان کی رہائی جرگہ مذاکرات سے ممکن ہوئی ہے۔

ڈی پی او رائے مظہراقبال نے بتایا کہ تھانہ باڑہ کی حدود میں ایک نجی ہوٹل پر پولیس نے چھاپہ مارا اور مغوی شہری کو بازیاب کروایا جبکہ دو پولیس اہلکاروں گرفتار کیا تاہم ایک اہلکار فرار ہوگیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے مقامی شہری کو اغوا کرکے تاوان کے لیے ہوٹل میں ٹھہرایا تھا جبکہ تینوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کر کے مقدمہ درج کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار دونوں پولیس اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے، فرار پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • خیبر، دہشت گردوں نے مغوی پولیس اہلکار رہا کردیا
  • جماعتِ اسلامی کے ’بد ل دو نظام’اجتماعِ عام میں بلوچستان سے لوگ شرکت کرینگے: مولانا ہدایت الرحمٰن
  • لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشت گرد گرفتار
  • سی ٹی ڈی نے دو دہشتگرد گرفتار کرلیے
  • پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، خطرناک دہشتگرد تنظیم کے اہم رکن سمیت 18دہشتگرد گرفتار
  • طورخم سرحد غیرقانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کیلئے 20 روز بعد کھول دی گئی
  • افغان شہریوں کی واپسی کیلئے طورخم سرحدی گزرگاہ آج کھول دی جائے گی
  • دہشت گردوں کی سرپرستی کاخاتمہ ناگزیر