سوراب: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ہدایت اللہ بلیدی دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے شہید،وزیراعظم کاخراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 30th, May 2025 GMT
سوارب،اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع سوراب میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سرکاری افسر کے گھر پر حملہ کر دیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (اے ڈی سی) ریونیو ہدایت اللہ بلیدی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ وطن کے سپاہی نے جان دے کر بہادری کی مثال قائم کی، اے ڈی سی کی رہائشگاہ پرخواتین اور بچے موجود تھے۔ فتنہ الہندوستان نے ایک بار پھر بلوچستان میں عام بلوچوں پر حملہ کر دیا، آج شام کو فتنہ الہندوستان کے 20 سے 30 دہشت گرد موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر سوراب شہر کے بازار میں داخل ہوئے اور شہریوں کو نشانہ بنایا۔ سوراب میں بینک اور انتظامی آفیسر کی گھر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا جس میں اے ڈی سی ہدایت اللہ بلیدی نے جام شہادت نوش کیا۔ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے سافٹ ٹارگٹ بینک اورمارکیٹوں کو بھی نشانہ بنایا۔ فتنہ الہندوستان نے بلوچ خواتین و بچوں کو ٹارگٹ کیا۔ ایف سی کو آتا دیکھ کر دہشت گرد بھاگ گئے۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی مذموم کوشش ہے، سوراب بازار میں بینک لوٹ لیا گیا ہے، سرکاری افسران کے گھر جلائے گئے۔ شاہد رند نے بیان میں کہا کہ اے ڈی سی ریونیو ہدایت بلیدی نے جام شہادت نوش کیا، وطن کے سپاہی نے جان دے کر بہادری کی مثال قائم کی، اے ڈی سی کی رہائشگاہ پر خواتین اور بچے موجود تھے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ ہندوستان کی پراکسیز نے انکی ایماء پر کارروائی کی ہے، ریاست کا دشمن عناصر کی ہر کوشش ناکام بنانے کا عزم ہے۔ ایف سی پولیس اور لیویز علاقے میں پہنچ گئی ہیں، علاقے میں کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔
ادھر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے سوارب میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی نے جامِ شہادت نوش کیا۔وزیرِ اعظم نے شہید ہدایت اللہ بلیدی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔ وزیر اعظم نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ معصوم اور نہتے شہریوں، بشمول بچوں اور خواتین، کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی عوام دشمن ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی روکنے کی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، اور ریاست دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک ان کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، جو بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے والی پراکسیز کے خاتمے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے متعلقہ اداروں کو واقعے کے ذمہ داران کی جلد نشاندہی کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت بھی کی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ہدایت اللہ بلیدی فتنہ الہندوستان اے ڈی سی کہا کہ
پڑھیں:
لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے، مولانا ہدایت الرحمان
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے مرکزی اجتماع میں بلوچستان کا مقدمہ پیش کریں گے۔ ملک پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے۔ انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہر دس سال بعد جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوتا ہے۔ اس سال 21 سے 23 نومبر تک مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کا مرکزی اجتماع ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ "بدل دو نظام" کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع ہوگا۔ جس میں بلوچستان بھر سے لوگ شرکت کریں گے۔ لاہور میں بلوچستان کا مقدمہ پاکستان کے عوام کے سامنے رکھیں گے۔ بلوچستان کے لوگ محب وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر چند خاندانوں نے قبضہ کیا ہے۔ بااثر شخصیات کے لئے رات بارہ بجے عدالتیں کھولتی ہیں۔ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔