پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
---فائل فوٹو
محکمہ داخلہ پنجاب نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق جمعرات 5 جون سے بدھ 11 جون تک رہےگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عیدالاضحیٰ پر عوامی مقامات پر قربانی کے جانوروں کے سری پائے جلانے اور دریاؤں، جھیلوں، نہروں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کے فضلے اور اوجھڑیاں مین ہول، نالیوں یا نہروں میں پھینکنے اور منظور شدہ مویشی منڈیوں کے سوا کسی اور جگہ پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کرنے پر بھی پابندی رہے گی۔
کھالیں جمع کرنے کے لیے متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت لینی ضروری ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ اور گولہ بارود کی نمائش نہیں کی جا سکے گی جبکہ کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
پنجاب چیئریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کر سکیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق، 3 زخمی
---فائل فوٹو
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے کے پی میں گزشتہ دو روز میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق 2 روز میں بارش اور سیلاب کے باعث 13 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش اور سیلاب سے 19 گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ 17 گھر جزوی اور 2 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 25 جولائی تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔