چیئر مین سی ڈی اے کی اسلام آباد میں سفری سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت سی ای او این آر ٹی سی اور دیگر متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے کو فیڈر الیکٹرک بسوں کے آپریشنز اور اسلام آباد کے شہریوں کیلیے سفری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔چیئرمین سی ڈی اے نے تمام الیکٹرک بسوں کے روٹس، اسٹیشنوں اور امدورفت کی معلومات گوگل میپ پر فراہم کرنے کے ساتھ اس کی موئثر تشیر کرنیکی ہدایت تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ماحول دوست اور ائر کنڈیشنز سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو گھر بیٹھے الیکٹرک بسوں سے متعلق مکمل معلومات فراہم کرنامقصود ہے تاکہ وہ اپنے سفر کے حوالے سے بہترین منصوبہ بندی کرسکیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ گوگل میپ پر تمام بسیں واضح رنگوں اور اسٹاپس کی تفصیلات کے ساتھ نظر آنی چاہئیں تاکہ مسافروں کیلئے ان بسوں کے روٹس اور آمد کے ٹائمز کا تعین کرنے میں آسانی ہو۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ مسافروں کے لئے ماسٹر ، ویزہ اور دیگر کارڈ کے ذریعے بھی کرایہ کی ادائیگی کو ممکن بنایا جائے۔

اس سلسلے میں متعلقہ بینکوں کے ساتھ بات چیت کی جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے الیکٹرک بسوں کے مسافروں کیلئے خصوصی پیکجز متعارف کرانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روزانہ سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خصوصی ڈسکانٹ کارڈز متعارف کروائے جائیں۔اس کے علاوہ ڈسکاونٹ کارڈز ہفتہ وار، پندرہ روزہ، ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر بھی جاری کئے جائیں تاکہ ایسے تمام مسافروں کے لیے کرایوں میں نمایاں کمی کے علاوہ الیکٹرک بسوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیاجا سکے۔ چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ روزانہ سفر کرنے والے نوکری پیشہ افراد، طلبا اور سنیر سیٹیزنز کیلئے بھی خصوصی پیکج متعارف کیا جائے تاکہ وہ کم سے کم کرایہ پر ماحول دوست معیاری ائرکنڈیشنز ٹرانسپورٹ سروس سے مستفید ہو سکیں گے۔

چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بسوں کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے اور جب سے الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شروع ہوا ہے کا آغاز ہوا ہے اس وقت سے اب تک کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ تخمینہ سے زائد تقریبا پچانوے ہزار تک کی رائیڈر شپ حاصل ھو چکی ھے۔ چیرمین سی ڈی اینے کہا کہ الیکٹرک بس سروس کا معیار مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہیں اور اسے بین الاقوامی معیارات کے مطابق بڑھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس سروس کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق ترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ مسافروں کو مزید آرام اور سہولت میسر آ سکے۔ سی ڈی اے کا عزم ہے کہ وہ شہریوں کو ایک بہترین، محفوظ اور جدید ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے جس میں جدید ڈیجیٹل سہولیات اور شفاف نظام کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ مزید ایسے روٹس کا انتخاب کیا جائے جہاں مسافروں کا رجحان زیادہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ فیڈر بسوں کی روزانہ کی رائیڈر شپ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ نئی الیکٹرک بسوں کا بھی اضافہ کیا جائے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ الیکٹرک بسوں کیمنصوبہ کا انحصار سبسڈی پر کم سے کم کیا سکے۔ اس حوالے سے بس ٹرمینلز میں اشتہارات کے لئے ڈیجیٹل بورڈز جلد از جلد متعارف کروائے جائیں۔ اوروہ افراد جو روزانہ کی بنیاد پر سفر کرتے ہیں ان میں سرکاری ملازمین، طلبا ، بزرگ شہریوں کے لیے خصوصی پیکیج متعارف کروائے جائیں گے تاکہ کم سے کم کرایہ میں ان کو معیاری، آرام دہ اور ائیرکنڈیشنڈ نز سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجاسکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ایم جی کا ڈریگن بوٹ فیسٹیول خصوصی ٹیلی ویژن پروگرام احتجاج سے متعلق درج مقدمات، پی ٹی آئی قیادت اور وکلا نے ورکرز کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا بھارت کا اثر و رسوخ بڑھانے کیلیے افغان شہریوں کیلیے نیا ویزا سسٹم متعارف بھارت کا فرانسیسی آڈیٹرز کو رافیل طیاروں تک رسائی دینے سے انکار ،مقصد خراب کارکردگی سے بچنا ہے:امریکی جریدے کی رپورٹ حکومت پر اعتماد کرنے والے شہریوں میں نمایاں ترین اضافہ،سروے رپورٹ جاری وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.

41روپے کمی کا اسپیشل ریلیف اب بھی برقرار ایف بی آر کا مئی میں 206 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال؛ سالانہ ہدف چیلنج بن گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مزید بہتر بنانے سفری سہولیات اسلام آباد سی ڈی اے

پڑھیں:

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ

چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، متعلقہ ڈائریکٹر جنرلز اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سی ڈی اے کی مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اسلام آباد کی تعمیر و ترقی خصوصا مختلف سیکٹرز اور شاہرات پر ترقیاتی کاموں کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔ ان منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر و ترقی، سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے ساتھ انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کی رہائشی سہولیات کی بہتری کے ساتھ ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور اعلی کوالٹی کے سٹینڈرڈ پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر مقررہ مدت کے اندر مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے تمام ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ کا نظام مزید مثر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلیو ایریا میں سی ڈی اے کے پارکنگ پلازہ کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ میلوڈی فوڈ اسٹریٹ کی بحالی اور بلیو ایریا میں فوڈ کورٹ کے قیام کیلئے کاوشوں کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا تاکہ متعلقہ مسائل کو فوری حل نکالتے ہوئے بروقت ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جاسکیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنومئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک نومئی مقدمات میں سرگودھا کی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، بیرسٹر عقیل ملک خیبرپختونخوا کی سینیٹ نشستوں پر اپوزیشن کیساتھ معاہدہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے حکم پر اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو بحال کر دیا گیا قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 8دہشت گرد ہلاک قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب خان کا گلگت بابوسر روڈ پر سیلابی ریلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھڑ کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں بھی الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
  • سی ڈی اے کا اسلام آباد میں الیکٹرک ٹرام بسیں چلانے کا فیصلہ
  • امریکا مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں چین کو پیچھے چھوڑ دے گا، ٹرمپ
  • اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی ہوگا: چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
  • اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار; ڈیجیٹل پارکنگ اور کیش لیس سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ
  • سید یوسف رضا گیلانی سے نیپال کی سفیر ریتا دھیتال کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • بابوسر ٹاپ: 5 سے زائد افراد جاں بحق، مسافروں کیلئےنئی  سفری ہدایات جاری
  • غیر قانونی ہاوسنگ اسکیموں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، چیئرمین سی ڈی اے کا اعلان
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ