---فائل فوٹو 

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر انہیں شاباشی دی ہے۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاباش ارشد ندیم شاباش، ہمیں آپ پر ناز ہے، ارشد ندیم کی جیت پر ان کے کوچ اور اہلخانہ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

محسن نقوی نے کہا ہے کہ ارشد ندیم پاک دھرتی کا سپوت ہے اور آج ارشد ندیم نے ایک بار پھر ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولین تھرو مقابلے، ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

ارشد ندیم نے 85.

57 میٹر کی تھرو کی جبکہ پاکستان کے یاسر سلطان نے پہلی باری میں 70.53 میٹر اور دوسری کوشش میں 75.39 میٹر کی تھرو کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم پاکستان کا ہیرو ہے اور قوم اس کامیابی پر بہت خوش ہے، ارشد ندیم کی جیت سخت محنت، لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تاریخی کامیابی پر ہر پاکستانی مسرور ہے اور قوم کو پاکستان کے باصلاحیت بیٹے پر فخر ہے، ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں پاکستان کا نام روشن کرکے سب کے دل جیت لیے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ایتھلیٹس کو ہرا کر چیمپئن شپ جیت کر قومی پرچم کو بلند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: محسن نقوی چیمپئن شپ

پڑھیں:

ایشیا کپ تنازع: محسن نقوی نے مشاورت کیلئے سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجا کو بلالیا

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایشیا کپ میں پاک-بھارت میچ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر مشاورت کے لیے سابق پی سی بی چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیض راجا کو دعوت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے  سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجا کو مشاورت کے لیے ہیڈ افس آنے کی دعوت دے دی۔

مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے مشاورت کا عمل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میچ ریفری نے معذرت کرلی، آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری کرائے گا، محسن نقوی
  • ایشیا کپ تنازع: محسن نقوی نے مشاورت کیلئے سابق چیئرمینز نجم سیٹھی اور رمیز راجا کو بلالیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے فائنل رانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا
  • ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ: بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا آج مدمقابل ہوں گے
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ : ارشد ندیم اورنیرج چوپڑا علیحدہ علیحدہ گروپس میں شامل
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی شاندار نتائج کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
  • محسن نقوی نے کھیل کی عزت بچانے کیلئے درست مؤقف اپنایا: شاہد آفریدی کی چیئرمین پی سی بی کی تعریف