کراچی:

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو مونس عبداللہ علوی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک فیڈر سے پی ایم ٹی کی سطح پر لوڈ شیڈنگ لانے کے لئے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر کام کر رہی ہے۔

صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں مونس علوی نے کہا کہ اگر پی ایم ٹی سے چھیڑ چھاڑ کی گئی تو اس میں ایسی فنی خرابی ہوگی جس کو درست کرنے میں تین دن لگ سکتے ہیں، کراچی کے 2200 فیڈرز میں سے صرف 300 فیڈرز پر بہت زیادہ بجلی کی چوری اور نقصانات ہیں، حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ ان علاقوں میں بجلی کا اندرون نظام چلانے میں معاونت کرے، کے الیکٹرک اور کراچی کے صارفین شراکت دار ہیں، شہریوں، عوامی نمائندوں اور شہری انتظامیہ کے تعاون سے شہر میں بجلی کی فراہمی مزید بہتر ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف سے عام صارف متاثر نہیں ہوگا، ملٹی ایئر ٹیرف پر عملدرآمد سے سال 2030 تک کراچی 90 فیصد تک لوڈشیڈنگ فری ہوجائے گا، پورے ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی نافذ ہے اور ہر بجلی صارف یکساں بل ادا کرتے ہیں، کے الیکٹرک کی نجکاری کے وقت اس کے نقصانات 42 فیصد جبکہ ملکی سطح پر نقصانات 28 فیصد تھے۔ نجکاری کے بعد کے الیکٹرک ہے مجموعی نقصانات 20 فیصد ہوگئے جبکہ ملکی نقصانات 24فیصد پر آئے ہیں، کے الیکٹرک کے مجموعی نقصانات میں کمی سے بجلی ٹیرف میں 10روپے فی یونٹ کا فائدہ ہوا ہے۔

مونس علوی نے کہا کہ سال 2030 تک شہر میں صارفین کی تعداد 50لاکھ اور بجلی کی ترسیل 5ہزار میگاواٹ تک پہنچ جائے گی، کیپٹیو پاور پر چلنے والی صنعتوں کو گرڈ سے منسلک کرکے مطلوبہ بجلی دینے کو تیار ہیں، حکومت اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کیپٹو پاور کی گرڈ پر منتقلی کے طے شدہ ٹائم لائن پر دینے کو تیار ہیں، معاشی سرگرمی بڑھنے سے کراچی میں بجلی کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، کے الیکٹرک اس وقت شہر میں 4500 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے الیکٹرک بجلی کی

پڑھیں:

مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 

وزیرآباد (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کے سلسلہ میں وزیرآباد جائیں گی، وہ اوجلہ پل کے قریب مقامی مارکی میں مسلم لیگی عمائدین و کارکنان سے خطاب کریں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرک بسوں کے افتتاح کے لیے تقریب کے بعد مقامی مسلم لیگی قیادت سے ملاقات کریں گی۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ، ضمنی الیکشن کے لیے این اے 66 کے امیدوار بلال فاروق تارڑ، سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ، صوبائی وزراء مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، و دیگر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • پنجاب سیلاب؛ نقصانات سے اموات کی تعداد 118 ہوگئی، 47لاکھ سے زائد افراد متاثر
  • سیلاب متاثرین کی بحالی اور ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے منی بجٹ لانے کا امکان
  • سیلاب نقصانات، پہلے تخمینہ پھر ریلیف کیلئے حکمت عملی: وزیراعظم
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
  • سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کیلئے عالمی اداروں کو شامل کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل
  • نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا
  • حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے خلاف نیپرا کا ایکشن: کروڑوں روپے جرمانہ عائد