بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ، کراچی والوں کا پارہ ہائی، شدید احتجاج، ہائی وے بند
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)شہر قائد کے علاقے قائدآباد میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج 14 گھنٹے بعد بھی جاری ہے جس کے باعث نیشنل ہائی وے پر بدترین ٹریفک جام پیدا ہو گیا۔
احتجاج کے باعث قومی شاہراہ پر قائدآباد سے ملیر ہالٹ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں جبکہ ہیوی ٹریفک بھی روڈ پر پھنس گئی ہے، دھرنے اور سڑک کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے بالخصوص عید قربان کے لیے جانور خرید کر واپس جانے والے شہری بھی ٹریفک میں پھنس گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مظاہرین اور پولیس افسران کے درمیان مذاکرات کی متعدد کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور شہریوں کا غصہ برقرار ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے خلاف آواز بلند کرنا ان کا حق ہے، بجلی کی مکمل بحالی تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب ٹریفک پولیس نے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاہم نیشنل ہائی وے پر ٹریفک کی روانی بحال نہ ہو سکی، صورتحال کے پیش نظر مزید سکیورٹی اہلکاروں کو علاقے میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
پنجاب میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ریگولرائزیشن کا فیصلہ
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔