کراچی: نیشنل ہائی وے پر بجلی کی بندش کیخلاف 10 گھنٹے سے احتجاج جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں قائد آباد کے قریب نیشنل ہائی وے پر بجلی کی بندش کے خلاف 10 گھنٹے سے احتجاج جاری ہے۔
10 گھنٹے سے جاری طویل احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر قائد آباد سے ملیر ہالٹ تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں۔
احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ہیوی ٹریفک بھی پھنس کر رہ گیا۔
کراچی آئی آئی چندریگر روڈ شاہین کمپلیکس چوک پر.
پولیس کے مطابق احتجاج ختم کروانے کےلیے مظاہرین کے پولیس افسران سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب احتجاج کے باعث قربانی کے جانور خرید کر جانے والے افراد بھی ٹریفک میں پھنس گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نیشنل ہائی وے پر
پڑھیں:
ڈاکٹر محمد طفیل جامعہ کراچی کے وائس چانسلر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
— فائل فوٹوجامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد طفیل کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وہ 28 جولائی سے یہ نئی ذمے داریاں سنبھالیں گے۔
جامعہ کراچی کے موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی 4 سالہ مدت 28 جولائی کو ختم ہو گی۔
ڈاکٹر عراقی نے اس مدت سے قبل 3 برس جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر کی ذمے داریاں بھی سنبھالی تھیں وہ مجموعی طور پر 7 برس تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔