سندھ کے حکمرانوں کی بے حسی عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا، بلال سلیم قادری
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پی ایس ٹی نے کہا کہ حکمران یہ جاننے کے لیے تیار نہیں ہے کہ عوام کو کیا کیا مشکلات ہیں بس وہ صرف اپنی فائلوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، شدید گرمی میں بھی عوام پانی بجلی گیس کی سہولت سے محروم کیوں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے شہر قائد میں پانی بجلی گیس کی بندش کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کہا کہ شہر کے بیشتر علاقے ایسے ہیں جہاں 16 سے 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے مگر شہریوں کے بل بھی اسی طرح آتے ہیں جیسے 24 گھنٹے بجلی دی جا رہی ہو، پورے کراچی کا یہی حال ہے ہر علاقے میں احتجاج ہو رہا ہے مگر متعلقہ محکمے اپنے کانوں میں روئی ٹھونس کر بیٹھے ہوئے ہیں، سندھ کے حکمرانوں کی بے حسی عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، عوامی مسائل کا حل کرنے کے لیے عوامی نمائندے ہوتے ہیں مگر وہ الیکشن کے وقت نظر آتے ہیں اس کے بعد ان کا سایہ بھی کسی کو نظر نہیں آتا، عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔
بلال سلیم قادری کا مزید کہنا تھا کہ حکمران یہ جاننے کے لیے تیار نہیں ہے کہ عوام کو کیا کیا مشکلات ہیں بس وہ صرف اپنی فائلوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، شدید گرمی میں بھی عوام پانی بجلی گیس کی سہولت سے محروم کیوں ہے، ہیٹ ویو کی وجہ سے اموات بھی ہو رہی ہیں مگر متعلقہ محکمے کی بے حسی یہ ہے کہ وہ صرف اپنے شیڈول کو فالو کر رہا ہے، بجلی پانی گیس کے خلاف احتجاج ہونے کے باوجود متعلقہ محکمے سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، شہری جب کمپلین کرتے ہیں تو کہا یہی جاتا ہے کہ اپ کے واجبات ابھی ادا نہیں ہوئے مگر جو واجبات ادا کر رہا ہے اس کو تو بجلی پانی گیس ملنا چاہیئے، بجلی پانی گیس کی چوری میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی جس کی سزا واجبات ادا کرنے والوں کو بھگتنا پڑتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عوام کو کے لیے گیس کی
پڑھیں:
امریکہ امن کا نہیں، جنگ کا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے، ثروت اعجاز قادری
ایک بیان میں چیئرمین پی ایس ٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا، اگر امریکا اور بھارت کے دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لیا جائے تو یہ کسی بڑی عالمی سازش سے کم نہیں لگتا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ایک طرف امریکہ دنیا میں امن کا داعی بنتا ہے، جبکہ دوسری جانب بھارت سے دفاعی معاہدے کر کے خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے، امریکہ کے دوہرے معیار نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، ایسے میں امریکہ کا اس کے ساتھ دفاعی تعاون کرنا مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ کو متحد ہو کر ایسے عالمی رویوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی جو ظالم کو طاقت دیتے ہیں اور مظلوم کی داد رسی کے بجائے خاموشی اختیار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا، اگر امریکا اور بھارت کے دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لیا جائے تو یہ کسی بڑی عالمی سازش سے کم نہیں لگتا، ایک طرف امریکا دنیا میں امن کی باتیں کرتا ہے، دوسری جانب بھارت جیسے جارحانہ عزائم رکھنے والے ملک کے ساتھ دفاعی معاہدے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے معاہدے جنوبی ایشیا کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان کے خلاف سازشوں میں ملوث عناصر یہ بھول گئے ہیں کہ پاکستانی قوم اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔