حکومت نے بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو’’ فتنہ الہندوستان‘‘ کا نام دیدیا ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حکومت پاکستان نے بلوچستان میں تمام دہشت گرد تنظیموں کو’’ فتنہ الہندوستان‘‘ کا نام دے دیا ۔
وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث تمام دہشت گرد تنظیمیں ’’فتنہ الہندوستان‘‘ کہلائی جائیں گی۔یہ نام ان دہشت گرد تنظیموں کے اصل نظریہ، عزائم اور مقاصد کو اجاگر کرتا ہے۔
کراچی میں بجلی اور پانی کے مسئلے پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابلِ مذمت ہے: آفاق احمد
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔