پاکستان میں 4,432 ملی میٹرلمبی، 1,836 ملی میٹر چوڑی ، 5نشستوں والی جدیدترین گاڑی لانچ کرنے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)جدید خصوصیات سے مزین زکر ایکس جلد پاکستان میں لانچ کرنے کا فیصلہ،مذکورہ جدید ترین گاڑی کی لمبائی 4,432 ملی میٹر، چوڑائی 1,836 ملی میٹر، اس میں 5 نشستوں کی گنجائش ہے
پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (EVs) کا انقلاب تیزی سے زور پکڑ رہا ہے، حال ہی میں آنے والی گاڑیوں میں سب سے زیادہ متوقع Zeekr X ہے، جو جلد ہی کیپٹل اسمارٹ موٹرز کی طرف سے پاکستان میں لانچ کی جائے گی ہے۔
الیکٹرک گاڑی Zeekr X کو جدید خصوصیات سے مزین ہے، ڈائمینشنز (پیمائش) Zeekr X اپنی ساخت میں کمپیکٹ ہونے کے باوجود کشادہ ہے، جو انداز پر سمجھوتہ کیے بغیر شہری آرام کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔
گاڑی کی لمبائی 4,432 ملی میٹر، چوڑائی 1,836 ملی میٹر، اونچائی 1,566 ملی میٹر، وہیل بیس 2,750 ملی میٹر، گراؤنڈ کلیئرنس 191 ملی میٹر اور اس میں 5 نشستوں کی گنجائش ہے۔
Zeekr X میں 66 kWh کی بیٹری ہے، WLTP رینج: 440 کلومیٹر تک (اسٹینڈرڈ RWD) / 420 کلومیٹر (فلیگ شپ AWD)، ڈرائیو موڈز کے لئےکمفرٹ، سٹینڈرڈ، اسپورٹ، حسبِ ضرورت ری جنریٹو بریکنگ کے ساتھ نصب کیا گیا۔
یہ EV ایک ہائی پرفارمنس مستقل میگنیٹ سنکرونس موٹر اور میکفرسن/ملٹی لنک سسپنشن کے ساتھ بنائی گئی ہے، جو شہر میں آرام دہ ڈرائیونگ اور متحرک کارکردگی دونوں کے لیے تیار ہے۔
Zeekr X کےبیرونی حصہ کی بات کی جائے تو ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس: لو/ہائی بیم اور اینیمیٹڈ لائٹ شو، ایل ای ڈی ڈی آر ایلز (ڈے ٹائم رننگ لائٹس)، ایل ای ڈی ریئر لیمپس: ڈائنامک ریئر انڈیکیٹر لیمپس، فریم لیس ونڈوز: سامنے اور پیچھے دونوں دروازوں پر، فرنٹ/ریئر الیکٹرک ڈور ریلیز، الیکٹرک ٹیل گیٹ: اونچائی ایڈجسٹمنٹ اور میموری فنکشن کے ساتھ اور الیکٹرکلی ایڈجسٹ ایبل سائیڈ مررز جو کہ مربوط ٹرننگ سگنل لائٹس کے ساتھ ہیں۔
7 اسپیکر ہائی پرفارمنس آڈیو (اسٹینڈرڈ)، 13 اسپیکر یاماہا سراؤنڈ سٹیریو پریمیم آڈیو (صرف فلیگ شپ) گاڑی کی نشستوں کا میٹریل پولی یوریتھین لیدر، ویگن فرینڈلی ہے، موبائل فون وائرلیس چارجنگ فیس ریکگنیشن/ڈرائیور مانیٹرنگ سسٹم سے بھی مزین ہے۔
Zeekr X میں 5G/وائی فائی/وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کنیکٹیویٹی موجود ہے، وائرلیس ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو، موبائل ایپ ریموٹ کنٹرول بھی ہے، الٹرا وائیڈ بینڈ کی فوب، این ایف سی کارڈ، موبائل بلوٹوتھ فنگشن ہے۔
آن لائن ایپ اسٹور، ڈی سی فاسٹ چارجنگ: 150 kW، اے سی چارجنگ: 2 kW (اسٹینڈرڈ)، 11 kW (فلیگ شپ)، اے سی چارجنگ کیبل نصب ہے۔
ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈنگ (DVR) اضافی سیکیورٹی کے لیے، 7 ایئر بیگز ہیں، علاوہ ازیں الیکٹرک چائلڈ لاکس ہیں جبکہ کریش اَن لاک فنکشن جو کہ ہنگامی دروازہ کھولنے کے لیے فراہم کیا گیا ہے۔
بھارت کا پاکستان کیخلاف اپنی بحریہ لانچ کرنے کا اعلان، وزیردفاع راج ناتھ کی دھمکی سامنے آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان میں ملی میٹر کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پرتشدد اور ہلڑبازی کرنے والا نوجوان گرفتار
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق نوجوان نےکل رات آئی 8 مرکز میں ہلڑبازی کی اورپولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور گالم گلوچ کی ویڈیو سامنے آئی تھی، ویڈیو میں ملزم پولیس اہلکاروں سے جھگڑتا اورگالم گلوچ کرتا نظر آرہا ہے۔سامنے آنے والی ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے کے بعد گاڑی میں بیٹھ کر فرارہوتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔تھانہ آئی9 پولیس نے پولیس اہلکاروں سے جھگڑنے اور ہلڑ بازی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی گاڑی بھی تھانے منتقل کر دی ہے۔