کراچی میں سڑک پر ایک اور الم ناک حادثہ، پروفیسر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
سٹی42: کراچی میں "بڑے ٹرک" کی ٹکر کا ایک اور سنگین حادثہ ہو گیا۔ گورنمنٹ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر سمیت 5 افراد سڑک کے حادثات میں جاں بحق ہوگئے۔
لانڈھی فیوچر کالونی میں ٹریلر کی ٹکر سے گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر 35 سالہ افتخار احمد شدید زخمی ہو گئے، بروقت طبی امداد نہ مل سکی جس سے وہ فوت ہوگئے، افتخار احمد چار بچوں کے والد تھے۔ وہ صبح گھر سے کالج جانے کے لیے نکلے تھے، حادثے کا ذمہ دار ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ میدیا رپورٹس مین بتایا گیا کہ حادثہ کے بعد زخمی استاد ٹرک کے نیچے دبے ہوئے اپنا نام پتہ بتاتے رہے، اس دوران طبی امداد تاخیر سے ملی، انہیں بچایا نہ جا سکا۔
ایلون مسلک کی آنکھ پر مکا کس نے مارا
تین تلوار کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا ، پولیس نے کار سوار شخص کو گرفتار کرلیا۔
ڈیفنس خیابان نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس سے آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا رائیڈر مرتضٰی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتارکرلیا۔
شارع فیصل کارساز کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ماں شدید زخمی جب کہ اس کا بیٹا جاں بحق ہوگیا۔
مسافر طیارہ گھر پر گر کر تباہ, 2 افراد جاں بحق ہوگئے
اسی طرح قیوم آباد جام صادق پل پر بھی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔
اس سال شہر میں مختلف حادثات کے باعث خواتین اور بچوں سمیت اب تک 377 افراد جاں بحق جب کہ ساڑھے 5 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
بعض حادثات ک یرپورٹنگ سے تو ایسا لگتا ہے کہ بعض بڑے ٹرکوں، ڈمپروں کے ڈرائیور سڑک پر جنگ کرنے کے لئے ہی نکلتے ہیں۔ ان حادثات کے سبب شہر مین نسلی نفرت بھڑکانے کی کوششین تسلسل کے ساتھ کی جا رہی ہیںْ
غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو ریگولر کرنےکا فیصلہ
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جاں بحق ہو
پڑھیں:
ایم 5 موٹر وے پر بس کی پولیس موبائل سے ٹکر، 3 اہلکار جاں بحق
موٹروے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 3 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق موٹروے پولیس نے بتایا کہ ایم 5 موٹر وے اُوچ شریف کے مقام پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں بس نے پیٹرولنگ موبائل کو پیچھےسے ٹکر ماری۔ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہےکہ بس کی پولیس موبائل کو ٹکر سے 3 اہلکارجاں بحق ہوگئے۔ موٹروے حکام کا کہنا ہےکہ حادثے کے فوری بعد جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔