اداروں کیخلاف مذموم سازش اور لوگوں کے ذہن خراب کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑی، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 31st, May 2025 GMT
وفاقی وزیر کا چکدرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قائد نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے 14 مہینوں میں جو کچھ وطن عزیز کے لیے کیا وہ قابل تعریف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا اور مودی کی فرعونیت خاک میں ملادی ہے، اداروں کے خلاف مذموم سازش اور لوگوں کے ذہن خراب کرنے والوں کو بھی منہ کی کھانی پڑی ہے۔ وفاقی وزیر اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا امیر مقام نے خیبر پختونخوا کے علاقے چکدرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عوام کا جم غفیر چکدرہ میں امڈ آیا ہے جسے دیکھ کر ثابت ہوگیا کہ کوئی مائی کا لعل سبز انقلاب کا راستہ نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ قائد نواز شریف کے بھائی شہباز شریف نے 14 مہینوں میں جو کچھ وطن عزیز کے لیے کیا وہ قابل تعریف ہے۔
امیر مقام نے کہا کہ بنیان مرصوص آپریشن میں بھارت کو بھرپور جواب دے کر افواج پاکستان نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے، پوری قوم سپہ سالار عاصم منیر اور افواج پاکستان کو شاباش دے رہی ہے، بھارت عبرت ناک شکست سے دوچار ہوا اور افواج پاکستان نے مودی کی فرعونیت کو خاک میں ملادیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف بھارت کی نہیں بلکہ ان کے تمام حواریوں اور آلہ کاروں کی بھی شکست ہے۔ وفاقی وزیر نے تشویش کا اظہار کیا کہ مؤثر مہم کے ذریعے اداروں کے خلاف مذموم سازش کی گئی مگر لوگوں کی ذہنیت خراب کرنے والوں کو بھی منہ کی کھانی پڑی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے حالت جنگ میں دلیرانہ فیصلے کیے اور پوری قوم کو ساتھ لے کر چلے، آج کی حکمران لیڈر شپ، موجودہ فوجی قیادت اور مخلص قوم کے ہوتے ہوئے کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ امیر مقام نے کہا کہ جس طرح نواز شریف نے کشکول توڑا تھا اسی طرح بہت جلد آئی ایم ایف کو خیر باد کہہ کر اس کشکول کو دوبارہ توڑ دیں گے، مسلم لیگ کا ایجنڈا سازشیں کرنا اور نوجوانوں کو ورغلا کر غلط راستے پر ڈالنا نہیں بلکہ قوم کی ترقی اور خوش حالی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو ملک و قوم کی ترقی و خوش حالی کے لیے استعمال میں لائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: افواج پاکستان وفاقی وزیر نے کہا کہ شریف نے
پڑھیں:
قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، جج آئینی عدالت
وفاقی آئینی عدالت میں اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی ماریہ شہباز نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کردیے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ عدالتی فیصلے میں غلطی کیا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ عدالت نے کم سن بچی کے نکاح کو درست قرار دیا، ماریہ شہباز کم عمر ہے اسے ورغلا کر مذہب تبدیلی کرائی گئی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ عمر کم بھی ہو تو ایک شادی اگر ہوجائے تو قانون میں اس کا حل کیا ہے؟ وکیل درخواست گزار نے جواب دیا کہ شادی کیلئے 18 سال کی عمر کا قانون ہے، قانون کی خلاف ہونے والی شادی برقرار نہیں رہ سکتی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ قانون میں کم عمری کی شادی کیخلاف سزا کا ذکر ہے نکاح منسوخی کا نہیں، بچی نے ڈسٹرکٹ کورٹ سے آئینی عدالت تک کہیں نہیں کہا کہ اس کیساتھ زبردستی ہوئی،
آپ کا اسرار ہے تو اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سے معاونت لے لیتے ہیں۔
عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی، جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
آئینی عدالت نے 26 مارچ کو ماریہ شہباز کی والد کو حوالگی کی درخواست خارج کی تھی، عدالت نے قرار دیا تھا کہ بچی کے تنسیخ نکاح کیلئے سول کورٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق حبس بیجا اور حوالگی کے کیس میں تنسیخ نکاح کی کارروائی نہیں ہوسکتی