ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت مختلف محکمہ جات کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت مختلف محکمہ جات کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور بھی موجود تھے۔ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے محکمہ صحت عامہ، محکمہ سیاحت اور محکمہ زراعت کے جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے تمام محکمہ جات کے سیکرٹریز کو مالی سال کے اختتام سے قبل 100 فیصد ترقیاتی بجٹ کے تصرف کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مذکورہ محکمہ جات کے سربراہان کو جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنانے، ترقیاتی فنڈز کے بروقت اور درست استعمال کے لیے اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انفراسٹرکچر کی بہتری سے سیاحت کو فروغ ملے گا، صحت کا نظام مؤثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھا رہے ہیں، منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم آزاد کشمیر نے مالی سال کے اختتام پر میچور لائبیلیٹیز کی ادائیگی کو یقینی بنانے اور واجبات کی ادائیگی کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: محکمہ جات کے

پڑھیں:

امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات سے متعلق غیر یقینی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار رہیں۔

منگل کے روز برینٹ خام تیل 95.04 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) 91.99 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔ دونوں بینچ مارکس گزشتہ سیشن میں 5 فیصد سے زائد اضافے کے بعد مستحکم رہے۔

سرمایہ کاروں کی توجہ خاص طور پر آبنائے ہرمز کی ممکنہ بحالی اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی پر مرکوز ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور جلد کسی معاہدے کی امید ہے تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق بات چیت میں تعطل بھی سامنے آیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں موجود اتار چڑھاؤ کا دارومدار امریکا-ایران مذاکرات اور خطے کی صورتحال پر ہے۔ دوسری جانب لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جزوی جنگ بندی کو کشیدگی کم کرنے کی محدود کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ خلیجی علاقے میں کشیدگی کے باعث تیل اور ایل این جی کی عالمی ترسیل متاثر ہوئی جس سے قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بجٹ 2026-27: وزیراعظم کی صنعتکاروں سے مشاورت، برآمدات اور سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
  • پاکستان کی سمندری تجارت میں اہم بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی
  • سمندری تجارت میں بہتری، کراچی اور گوادر بندرگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی
  • وفاقی بجٹ 2026-27 میں شعبۂ تعلیم کے نئے ترقیاتی منصوبے بڑی حد تک نظرانداز
  • مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار