Daily Ausaf:
2025-11-05@02:03:44 GMT

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد

اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT

بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کردی گئی، سابق وزیر داخلہ اور پولیس آئی جی کو بھی شریک مجرم قرار دیا گیا ہے۔

سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم اور دیگر کیخلاف انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں سماعت کو براہ راست نشر کیا گیا، عدالت نے حسینہ واجد پر فرد جرم عائد کردی، سابق وزیر داخلہ اور پولیس آئی جی کو بھی شریک مجرم قرار دیا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کے خلاف انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ درج تھا، انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی حکومت کا گزشتہ سال بھرپور عوامی احتجاج کے بعد خاتمہ کردیا گیا تھا، شيخ حسینہ واجد تقریباً 21 برس بنگلہ دیش کی وزیراعظم رہیں، وہ 16 برس سے مسلسل وزیراعظم کے عہدے پر فائز تھیں۔

بنوں میں ریسکیو 1122 کے زیر تعمیر دفتر میں دھماکا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: حسینہ واجد بنگلہ دیشی

پڑھیں:

ترک پارلیمانی وفد کی بنگلہ دیش کے خارجہ مشیر سے ملاقات، روہنگیا کیمپوں کا دورہ

بنگلہ دیش ترکیہ پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے چیئرمین محمد عاکف یلماز کی قیادت میں ترک وفد نے کاکس بازار میں روہنگیا کیمپوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکیہ کے انسانی ہمدردی کے پروگراموں کا جائزہ لیا۔

بعد ازاں 5 رکنی ترک پارلیمانی وفد نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ محمد توحید حسین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

خارجہ مشیر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ترکی کی جانب سے بے گھر روہنگیا آبادی کی انسانی ضروریات پوری کرنے میں مستقل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:دفاعی صنعت میں انقلاب، بنگلہ دیش کا ڈیفینس اکنامک زون قائم کرنے کا منصوبہ

محمد توحید حسین نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی و دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور کثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ترک جامعات میں بنگلہ دیشی طلبا کے لیے اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھانے، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں اشتراک کو وسعت دینے اور ترک مارکیٹ میں بنگلہ دیشی ہنرمند و نیم ہنرمند افرادی قوت کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی درخواست کی۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین کا بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے بڑی مبصر ٹیم بھیجنے کا اعلان

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے حال ہی میں ’یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ‘ کی ایک شاخ کے قیام کی منظوری دی ہے، جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

چیئرمین محمد عاکف یلماز نے اپنے دورہ کاکس بازار کے مشاہدات شیئر کرتے ہوئے کیمپوں میں انسانی ہمدردی کے اقدامات اور سہولیات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ بنگلہ دیش کو برادر ملک سمجھتا ہے اور تمام باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسانی ہمدردی بنگلہ دیش ترکیہ خارجہ مشیر روہنگیا یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ

متعلقہ مضامین

  • پیرو نے سابق وزیراعظم کو سیاسی پناہ دینے پر میکسیکو سے تعلقات منقطع کردیے
  • ترک پارلیمانی وفد کی بنگلہ دیش کے خارجہ مشیر سے ملاقات، روہنگیا کیمپوں کا دورہ
  • بنگلہ دیش ایئر فورس کا چین کے اشتراک سے ڈرون پلانٹ قائم کرنے کا اعلان
  • پاکستانی ویزا 24 گھنٹوں میں مل جاتا ہے، براہ راست فلائٹ کا مسئلہ ہے: بنگلا دیشی ہائی کمشنر
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل
  • شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل
  • شیخ حسینہ واجد بغاوت کیس میں مفرور قرار،اخباروں میں نوٹس
  • شاہد خاقان عباسی کو  دل کا دورہ‘ سٹنٹ ڈالے گئے