کسی کو پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے، صدر مملکت کی وزیراعظم سے گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے صدر مملکت کو حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔
صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو آج دنیا تسلیم کررہی ہے، کسی کو پاکستان کیجانب میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آگاہ کیا کہ دوست ممالک کے دورے بہت کامیاب رہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ہے، پاک افواج کی بہادری سے اب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کی صدر مملکت
پڑھیں:
صدرِ مملکت آصف زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملاقات
فوٹو بشکریہ پی ٹی ویصدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کو عام آدمی کے ریلیف، فلاح کے لیے آئندہ بجٹ میں اقدامات لینے چاہئیں، سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد میں مل کر آگے چلنے کی ضرورت ہے۔
صدرِ مملکت آصف زرداری سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کوئٹہ میں گرینڈ جرگے سے خطاب میں کہنا تھا کہ کوشش ہونی چاہیے ترقیاتی پروگرام کے یہ فنڈز شفافیت کے ساتھ خرچ ہو۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں ملک کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کی ملاقات میں وزیرِ اعظم کے دوست ممالک کے حالیہ دوروں پر بھی گفتگو کی گئی، ملاقات میں سیاسی اتحادیوں کے درمیان تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔