وزیرِاعلیٰ پنجاب کی ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات، اہم احکامات جاری کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان صوبائی اسمبلی محمد احمد خان لغاری اور نعیم اختر خان بھابھہ نے ملاقات کی جس میں ملاقات میں جاری فلاحی منصوبوں، عوامی مسائل کے حل اور حلقے کے ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اراکینِ اسمبلی نے صوبے میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کو سراہا، مریم نواز نے کہا کہ مل کر پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنانا ہے، عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن ہے، نوجوانوں کی تعلیم اور مالی خودمختاری میری ترجیحات میں سرفہرست ہے-
عمرایوب کی نااہلی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے مقرر
ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے ثمرات صوبے کے ہر حصے تک پہنچانا چاہتے ہیں۔
نعیم اختر خان بھابھہ نے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر و توسیع پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلی مر یم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے نعیم بھابھہ کی درخواست پر وہاڑی گرلز کالج میں کلاسیں شروع کرانے کا حکم دیا، وزیراعلی مریم نوازشریف نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو تعطیلات کے بعد وہاڑی گرلز کالج میں کلاسز شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔
وزیراعلی مریم نوازشریف نے ایم پی اے محمد احمد لغاری کی درخواست پر کوٹ ادو میں واٹر اسکیم پراجیکٹ لانے کے احکامات جاری کر دیے۔
’’دوستی کی حد یا کچھ اور؟‘‘ یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا
ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے قلیل عرصے میں شفاف گورننس اور انقلابی اقدامات کے ذریعے عوام کے دل جیت لیے ہیں، کسان کارڈ، مینارٹی کارڈ، راشن کارڈ، ہمت کارڈ، ایجوکیشن کارڈ سب کو ترقی میں مساوی شرکت کے لئے بہترین اقدامات ہیں-
ارکان اسمبلی نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہونہار سکالرشپ، لیپ ٹاپ اسکیم اور ای بائیکس پراجیکٹس سے طلبہ کے دل جیت لئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نوازشریف نے
پڑھیں:
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے اسے بچانا انسانیت کا اہم ترین فریضہ ہے، اوزون کی تباہی کا مطلب، امراض، فصلوں کی بربادی اور نسلِ نو کے مستقبل کے لئے خطرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں کے انداز بدل دیئے، پنجاب حالیہ تباہ کن سیلاب کی شکل میں خمیازہ بھگت رہا ہے، پہلی بار پنجاب کیلئے جامع ماحولیاتی پالیسی دی تاکہ زمین بچوں کے لئے محفوظ رہ سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائیں جو کلین انرجی سے چلتی ہیں اور آلودگی کم کرتی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ ”پلانٹ فار پاکستان“ مہم کے ذریعے شجرکاری کر کے فضا کو ازسرِنو سانس لینے کے قابل بنایا جا رہا ہے، پنجاب تیزی سے گرین انرجی، سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے، اوزون پروٹیکشن محض حکومت کی نہیں ہر شہری کی ذمہ داری ہے اپنا کردار ادا کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنی فضا، پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کیلئے محفوظ بنانے میں ہاتھ بٹائیں، پنجاب سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے، سفر اب کسی صورت نہیں رکے گا۔
Post Views: 4