سنگاپور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں کئی غیر حل شدہ تنازعات ہیں جو کسی بھی وقت قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، جنوبی ایشیا میں نیوکلیئر تصادم کا خطرہ موجود ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے یہ بات سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران ایک اہم خطاب میں کہی، انہوں نے فورم پر جنوبی ایشیا میں تنازعات کے حل کے حوالے سے 8 اہم نکات پیش کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا پیسفک کو مضبوط بنانے کے لیے جنوبی ایشیا کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جنوبی ایشیا میں دو اہم جوہری طاقتیں پاکستان اور بھارت موجود ہیں جن کے درمیان مسئلہ کشمیر اب تک حل طلب ہے، جنوبی ایشیا کی سلامتی کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں۔

مریم نفیس کا کرکٹر اعظم خان کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ مداح جان کر حیران

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کئی دوسرے حل طلب مسائل بھی پائے جاتے ہیں، یہ تنازعات کسی بھی وقت قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، اس سے نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، ہمیں ادارہ جاتی پروٹوکول، ہاٹ لائنز کو مؤثر بنانے کی ضرورت ہے۔

جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ ایشیا پیسیفک اب اکیسویں صدی کا جیوپولیٹیکل کاک پٹ بن چکا ہے، جہاں سٹریٹجک کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، خطے میں بحرانوں سے نمٹنے کے ادارہ جاتی نظام نہ صرف نازک ہیں بلکہ غیر مساوی بھی ہیں، جس کی وجہ سے تنازعات کی شدت کم کرنے کے لیے مؤثر مکالمہ اور تعاون کا فقدان ہے۔

ایف بی آر کی بینکوں سے کیش نکلوانے پرودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے کی تجویز

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ پائیدار کرائسس مینجمنٹ کے لیے باہمی برداشت، واضح ریڈ لائنز اور مساوی رویہ ناگزیر ہے، جب تک فریقین کو برابری کا درجہ نہیں دیا جاتا، کوئی بھی سٹریٹجک فریم ورک مؤثر ثابت نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ ایڈہاک اقدامات ناکافی ہیں، خطے کو ایسے ادارہ جاتی پروٹوکولز، فعال ہاٹ لائنز، کشیدگی میں کمی کے لیے طے شدہ طریقہ کار اور مشترکہ کرائسس مینجمنٹ مشقوں کی ضرورت ہے۔

جنرل ساحر شمشاد نے زور دیا کہ مصنوعی ذہانت، سائبر حملے اور رئیل ٹائم بیٹل فیلڈ سرویلنس جیسے جدید حربے سٹریٹجک فیصلوں پر گہرے اثرات ڈال سکتے ہیں، اس لیے کرائسس مینجمنٹ میکنزم میں ان جدید حقیقتوں کو شامل کیا جانا چاہئے۔

پاک ایران تعلقات میں نئی بلندیاں، باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر طاقت اور مفادات اب اخلاقیات، اصولوں، ریاستی خودمختاری، علاقائی سالمیت، انسانی حقوق اور انصاف جیسے اقدار سے بالاتر ہو چکے ہیں، نظریاتی یا علاقائی اختلافات کو دبانے سے نہیں بلکہ پُراعتماد مکالمے اور مؤثر سٹریٹجک کمیونیکیشن سے ہی حل کیا جا سکتا ہے، غلط فہمیاں اور گمراہ کن معلومات کشیدگی کو ہوا دیتی ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور آگاہ کیا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں نیوکلیئر تصادم کا خطرہ موجود ہے۔

بابراعظم کی فینز سے اُلجھنے کی وجہ بھی بالآخر سامنے آگئی

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے واضح کیا کہ پاکستان بھارت سے باعزت، برابری اور احترام پر مبنی مستقل امن کا خواہاں ہے، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی اصل جڑ مسئلہ کشمیر ہے، جس کا حل ناگزیر ہے، پاکستان اصولوں پر مبنی ایسا عالمی نظام چاہتا ہے جو خودمختاری اور ضبط و تحمل پر قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام کے بعد پاک بھارت جنگ کی صورتحال خطے کی ترقی کو خطرے میں ڈال رہی ہے، بحران سے نمٹنے کا مؤثر نظام نہ ہونے سے عالمی طاقتیں بروقت مداخلت سے قاصر ہیں، پاکستان کے پانی کو روکنے یا موڑنے کی کوشش قومی سلامتی کمیٹی کے مطابق جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ عازمین کو حج پر بھیجنے والے 10 ممالک میں پاکستان  اس دفعہ کس نمبر پر رہا؟ پتہ چل گیا

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عام شہریوں اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، پاکستان مسلسل بھارت اور عالمی برادری سے باضابطہ مذاکراتی نظام کی بحالی کا مطالبہ کر رہا ہے، برابری، اعتماد اور حساسیت کی پاسداری کے بغیر کوئی بھی بحران مؤثر طور پر حل نہیں ہو سکتا۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جنوبی ایشیا میں پاکستان ا نے کہا کہ سکتے ہیں انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

ایشیا کپ 2025؛ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کس دن ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی

کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے ہونے والے مقابلے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایشیا کپ 2025 کو منسوخ کرنے کی خبروں پر بریک لگ گیا ہے۔ اور بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ ٹاکرا اب باقاعدہ طے پاگیا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ 2025 کا ایونٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں اپنے شیڈول کے مطابق ہوگا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹورنامنٹ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہوگا، جبکہ 7 ستمبر کو دبئی میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ ٹورنامنٹ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا، جس میں گروپ اسٹیج کے بعد سپر فور مرحلہ ہوگا۔ اگر دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں پہنچتی ہیں تو ان کے درمیان 14 ستمبر کو ایک اور ٹاکرا ہوگا، جبکہ تیسرا ممکنہ مقابلہ فائنل میں 21 ستمبر کو متوقع ہے۔

اگرچہ ایشیا کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، لیکن سیاسی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث باہمی فیصلے کے تحت ایونٹ کو یو اے ای منتقل کیا گیا ہے، تاہم بھارت میزبانی برقرار رکھے گا۔

ایک بھارتی نشریاتی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ ’’ٹورنامنٹ ستمبر میں ہی ہوگا اور ہماری ٹیم اس میں حصہ لے گی۔‘‘

ٹریبیون ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریپریزنٹر کا کہنا ہے کہ چاہے تعلقات کتنے ہی کشیدہ کیوں نہ ہوں، بھارت نے کبھی بھی آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار نہیں کیا، اس کی بڑی وجہ ان ایونٹس کے انتہائی منافع بخش میڈیا رائٹس ہیں، جو زیادہ تر بھارتی براڈکاسٹرز کے پاس ہوتے ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان آخری ٹاکرا 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں دبئی میں ہوا تھا۔ 2008 کے بعد بھارت نے مختلف وجوہات کی بنا پر پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھی دبئی میں ہی میچز کھیلنے کو ترجیح دی تھی۔

بھارتی ہٹ دھرمی کے باوجود ایشیا کپ 2025 کے انعقاد اور روایتی حریفوں کو مدمقابل دیکھنے کےلیے شائقین بے چین ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقن ایئر چیف کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • جنرل ساحر شمشاد سے جنوبی افریقہ کے لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو کی ملاقات
  • چیئرمین جوائنٹ چیفس ساحر شمشاد سے جنوبی افریقا کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات
  • پاکستان کی ایشیا کپ ہاکی میں شرکت کی راہ ہموار، بھارت کی جانب سے مثبت اشارے
  • جنوبی افریقا کے چیف آف ایئرفورس کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات
  • جنوبی افریقی ایئرفورس کے سربراہ کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ملاقات
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات، دوطرفہ عسکری تعاون پر تبادلہ خیال
  • ایشیا کپ 2025؛ پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کس دن ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی
  • سلامتی کونسل کی صدارت؛ تنازعات کا پُرامن حل اور علاقائی شراکت داری پاکستان کی ترجیح
  • پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی، عالمی تنازعات کے پرامن حل کی کوشش کرینگے: اسحاق ڈار