کراچی(نیوز ڈیسک)عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی فلمی مداحوں کی بے چینی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، خاص طور پر ان شائقین کے لیے جو ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی جوڑی کو اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔ ان کی آنے والی فلم ”لوگرو“ کو سال کی سب سے متوقع فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے، اور اب فلم کا پشتو گانا ”سدا آشنا“ منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

اس رنگا رنگ میوزک ویڈیو میں ماہرہ خان، ہمایوں سعید اور احمد علی بٹ پشتو ثقافت سے بھرپور گانے پر جھومتے نظر آتے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا روایتی لباس، پشتون رقص کے انداز اور دھن کی خوشبو نے شائقین کو بے حد متاثر کیا ہے۔ گانے کے سُر نہ صرف دل کو چھو لینے والے ہیں بلکہ اس میں موجود جذباتی انداز اور توانائی نے اسے شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے بھی موزوں بنا دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کی ریلیز کے بعد سے صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے سامنے آ رہے ہیں۔ کسی نے گانے کو ”پشتون روح کا آئینہ“ قرار دیا، تو کسی نے اس کی دھن کو ”خوشی کی مکمل عکاسی“ کہا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’میں پشتون ہوں، اور یہ ویڈیو میری ثقافت کو خوبصورتی سے بیان کرتی ہے۔‘ ایک اور صارف نے لکھا، ’ماہرہ خان بالکل کسی دلہن کی طرح لگ رہی ہیں، ان کی مہندی کی تقریب کی یاد تازہ ہو گئی۔‘

فلم ”لوگرو“ کی تشہیر زور و شور سے جاری ہے اور ہر نیا پرومو یا گانا اس بات کا ثبوت دے رہا ہے کہ یہ فلم عید پر سینما گھروں میں ایک بڑی دھوم مچانے والی ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹی 20 ٹیم کی میزبانی، پی سی بی نے بنگلہ دیش کی آفر قبول کرلی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رہا ہے

پڑھیں:

لِپ فلرز ختم کروانے پر عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا، ویڈیو وائرل

بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر عرفی جاوید نے لپ فلرز ختم کروانے کی وجہ بتادی۔

معروف بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور منفرد اندازِ کے فیشن کے لیے مشہور عرفی جاوید نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے لپ فلرز ختم کروالیے ہیں۔ ویڈیو میں ان کے ہونٹ سوجے ہوئے دکھائی دیے، جس کے بعد یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔

عرفی نے بتایا کہ ان کے فلرز "اپنی جگہ سے ہٹ گئے تھے” اس لیے انہوں نے انہیں حل کروانے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں عرفی نے لکھا کہ "یہ فلٹر نہیں ہے، میں نے اپنے فلرز ختم کروادیے ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ خراب ہوچکے تھے۔ میں دوبارہ فلرز لگواؤں گی، مگر قدرتی انداز میں۔”

عرفی نے اس عمل کو "تکلیف دہ” قرار دیا اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی بیوٹی ٹریٹمنٹ کے لیے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ عرفی نے کہا، "یہ بہت اہم ہے کہ آپ کسی اچھے ڈاکٹر کے پاس جائیں۔”

عرفی جاوید کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی ہے اور صارفین عرفی کی ہمت کو سراہا رہے ہیں کیونکہ ایسے ٹریٹمنٹ تو آج کل سب اداکار کرواتے ہیں مگر اس طرح سے پوسٹ کوئی نہیں کرتا اور نہ ہی قبول کرتے ہیں کہ انہوں نے خوبصورتی کیلئے کوئی ٹریٹمنٹ کروایا ہے۔

اس حوالے سے دہلی کے فورٹس اسپتال کی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر رشمی شرما نے کہا کہ اگر تجربہ کار ڈاکٹر سے فلر نکلوایا جائے تو یہ زیادہ تکلیف دہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے بتایا کہ لپ فلرز دراصل ہائیلورونک ایسڈ کے مالیکیولز ہوتے ہیں جو جسم میں قدرتی طور پر پائے جاتے ہیں، جبکہ انہیں ختم کرنے کے لیے ہائیلورونائیڈیس نامی انزائم استعمال ہوتا ہے جو محفوظ اور مؤثر ہے۔

TagsShowbiz News Urdu

متعلقہ مضامین

  • سیاہ کاری کے حق میں بیان؛ ماں نے بیٹی کے قتل کو صحیح قرار دے دیا ا
  • تنوشری دتہ کی چیخیں سنائی نہیں دے رہیں: می ٹو موومنٹ کی بانی اب خود مدد کی طلبگار
  • ’جو ترمیم پی ٹی آئی اسحاق ڈار کیلئے لائی تھی اب اس کا نشانہ مراد سعید بنیں گے : رانا ثناءاللہ 
  • اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو وائرل
  • مراد سعید کو سینیٹ پہنچانا ہماری بڑی جیت ہے: وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور
  • حلف نہ اٹھانے پر نشست خالی ہونے کا قانون، مراد سعید کے ڈی سیٹ ہونے کی باتیں لیکن  کیا اسحاق ڈار ڈی سیٹ ہوئے؟
  • لِپ فلرز ختم کروانے پر عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا، ویڈیو وائرل
  • سانحہ بلوچستان: قاتلوں کو تاویل کی رعایت نہ دیں
  • پی ٹی آئی احتجاج سے قبل 9 مئی کے ملزمان کو سزائیں، مراد سعید کب منظر عام پر آرہے ہیں؟
  • مراد سعید سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینیٹر ہیں، انہیں 26 ووٹ ملے : نصرت جاوید