پی پی 52 ضمنی الیکشن، (ن) لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے میدان مارلیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی الیکشن کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میڈیا کو موصول ہوگئے، جس کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئیں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) نے پی پی 52 سمبڑیال کا ضمنی الیکشن جیت لیا، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار دوسرے نمبر پر رہے۔ تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میڈیا کو موصول ہوگئے، جس کے مطابق حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئیں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔ حنا ارشد وڑئچ کو پی ٹی آئی امیدوار پر 38449 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔
ضمنی الیکشن میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ پر جشن کا سماں ہے، کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور جیت کی خوشی میں نعرے بازی کی۔ آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا، مسلم لیگ نون کے مقامی راہنما بھی حنا ارشد وڑائچ کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں، واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: حنا ارشد وڑائچ ضمنی الیکشن پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جو غربت اور تنگدستی کیوجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے، انکی تعلیم کیلیے کوشش کرنا ہماری دینی، قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ہمیں معاشرے کے مظلوم، محروم اور پسے ہوئے طبقات کی مدد کرنی چاہیے۔ وہ بچے جو غربت اور تنگدستی کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے اور زیور تعلیم سے محروم ہیں، ان کی تعلیم کے لیے کوشش کرنا ہماری دینی، قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کے نواحی علاقوں مہدی آباد عنایت ٹالانی، اعجاز ٹالانی اور عبداللہ لاشاری کے دورہ کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی شاہ مراد ڈومکی، میر مظفر ٹالانی، منصب علی ڈومکی، استاد عبدالفتاح ڈومکی، نظیر احمد اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان اس وقت غربت، افلاس اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ ایسے حالات میں ضروری ہے کہ صاحب استطاعت افراد معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقے کی بھرپور سرپرستی کریں۔
علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں، جبکہ بے روزگار نوجوان معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں۔ لہٰذا نوجوانوں کو تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ ہنر سکھانے کے مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں استعمال کر سکیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 9 نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر "فروغ تعلیم اور خدمتِ انسانیت" کے عنوان سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں قومی اتحاد فروغ علم اور خدمت انسانیت کے پیغام کو اجاگر کیا جائے گا۔ آخر میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں۔ ہمیں اقبالؒ کے پیغام خودی، آزادی اور ایمان سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے تاکہ ہم ایک بامقصد، بااخلاق اور خوددار قوم بن سکیں۔