عیدالاضحیٰ پر اسپیشل ٹرین کب اور کہاں سے چلے گی؟شیڈول آگیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ پر اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ پہلی ٹرین آج دوپہر 1 بجے کراچی سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔ دوسری ٹرین 3 جون کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لئے جائے گی۔جبکہ تیسری ٹرین 3 جون شام 5 بجے لاہور سے براستہ ملتان کراچی روانہ ہوگی۔جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق چوتھی ٹرین 3 جون رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی۔پانچویں ٹرین 4 جون رات 8 بجے کراچی سے لاہور جائے گی۔ترجمان ریلوے کے مطابق تمام ٹرینیں اکانومی، بزنس اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔غفلت پر افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فاتح کون ہو گا، اس کا فیصلہ آج قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ہو جائے گا۔پہلا ٹی ٹوئنٹی جنوبی افریقا نے جیتا جبکہ دوسرا میچ پاکستان نے اپنے نام کیا، سیریز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔شائقین صائم ایوب کے ردھم میں آنے سے خوش ہیں، اور پاکستانی کرکٹ لوورز نے بیٹنگ میں بابر اعظم اور صاحبزادہ فرحان جبکہ بولنگ میں سلمان مرزا اور فہیم اشرف سے توقعات باندھ لیں۔