آئندہ سال کراچی کیلئے 25 ارب، حیدرآباد کیلئے 10 ارب کا پیکج آرہا ہے:خالد مقبول
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو
چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وفاق سے انفراسٹرکچر، ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر منصوبوں پر گفتگو جاری ہے۔
ترجمان ایم کیوایم پاکستان کے مطابق چیئرمین خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اجلاس میں ارکان مرکزی کمیٹی، سینیٹرز، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں شہری سندھ کےلیے ترقیاتی پیکجز، عوامی مسائل کے ترجیحی حل پر تبادلہ خیال ہوا۔
گزشتہ روز امین الحق نے مطالبات نہ ماننے کا گلہ کیا تھا اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے پر غور کرنے کی بات کی تھی۔
چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ آئندہ سال کراچی کےلیے 25 ارب، حیدرآباد کےلیے 10 ارب کا پیکج آرہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وفاق سے انفرااسٹرکچر، ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر منصوبوں پر گفتگو جاری ہے۔
خالد مقبول نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ وسائل اور اختیارات کی بندر بانٹ کے باعث مشکلات ہیں، ان مشکلات کے باوجود ایم کیو ایم پاکستان عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
چیئرمین ایم کیو ایم نے اس بات پر زور دیا کہ پانی، بجلی اور گیس کی عدم دستیابی پر اراکین اسمبلی عوام سے رابطہ رکھیں، اگر احتجاج کی ضرورت پڑے تو اراکین اسکا بھی حصہ بنیں۔
خالد مقبول صدیقی نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے روزانہ کی بنیاد پر بہادرآباد مرکز پر اپنی موجودگی یقینی بنائیں، عوامی نمائندے عوامی مسائل حل کریں۔
اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین عوامی ذمہ داریوں پرتوجہ مبذول کریں، عیدالاضحیٰ پر عوام کی خدمت کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی وفاقی شیڈو بجٹ سے متعلق تجاویز پیش کریں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی ایم پاکستان ایم کیو ایم نے کہا ایم کی کہا کہ
پڑھیں:
لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھا رہے ہیں ‘عبدالجمیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی ٹائون میں چاروں طرف ترقیاتی کا م کا جال بچھا رہے ہیں ۔سندھ حکومت جووسائل فراہم کررہی ہے اس سے بڑھ کر کام کررہے ہیں ۔سیوریج کے مسائل نوے فیصد حل کردیئے ہیں ۔واٹر کارپوریشن پانی کی فراہمی کیلئے تعاون کریں۔یہ بات لانڈھی ٹائون کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے لانڈھی ٹائون یونین کونسل نمبر دو اور تین میں پیور بلاک لگائے جانے کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ٹائون میونسپل کمشنر سیدامدادشاہ ،یوسی چیئرمین محمد قاسم خان ،یوسی تین کے چیئرمین نادر علی خان لودھی ،کونسلر سفیان علی خان ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ لانڈھی ٹائون میں آج چاروں طرف ترقیاتی کام ہورہے ہیں ہم دیانت داری کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔جلد لانڈھی ٹائون کراچی کا ماڈل بنے گا ۔عوام تعاون کریں ۔سولڈ ویسٹ اور واٹر کارپوریشن کو اگر بلدیاتی اداروں کے حوالے کردیا جائے تو کراچی کے پچاس فیصد مسائل خودبخود حل ہوجائینگے ۔