منیب بٹ کا ’’قربانی کا اونٹ‘‘ بھاگ گیا، مداحوں سے خاص اپیل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
عیدالاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور گلی محلوں میں قربانی کے جانوروں کی رونقیں نظر آ رہی ہیں اسی خوشگوار ماحول میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی منیب بٹ نے عید کے لیے ایک خوبصورت اونٹ خریدا تھا جسے خاص انداز میں سجایا گیا تھا لیکن محلے کے بچوں نے شوق میں اونٹ پر پتھر پھینکنا شروع کر دیے جس کے باعث اونٹ ڈر کر رسی تڑوا کر بھاگ نکلا یہ منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جسے جلد ہی انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ویڈیو میں اونٹ کو خراماں خراماں گلیوں میں چلتے اور لوگوں کو راستہ چھوڑتے دیکھا جا سکتا ہے اداکارہ منال خان نے بھی یہ ویڈیو اپنی اسٹوری پر شیئر کی اور منیب و ایمن خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا اونٹ وائرل ہوگیا ہے منیب بٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا کہ اونٹ واقعی بچوں کی شرارت سے ڈر کر بھاگا تھا اور والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو قربانی کے جانوروں کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کریں کیونکہ یہ جانور اجنبی ماحول میں پہلے ہی گھبرائے ہوئے ہوتے ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
شادی کے دن لاپتا ہونے والے نوجوان کی واپسی، ‘زبردستی’ کے رشتے سے بھاگ کر سڑکوں پر پھرنے کا انکشاف
کراچی سے لاپتا ہونے والا دولہا جہانزیب 5 روز بعد واپس گھر پہنچ گیا۔
جہانزیب شادی کے روز تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا مگر واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کی رپورٹ پولیس کو درج کرائی۔
واقعے نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کردی تھی اور سوشل میڈیا پر طرح طرح کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیے: جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
اپنے ابتدائی بیان میں جہانزیب نے پولیس کو بتایا کہ وہ شادی کے دباؤ کی وجہ سے خود ہی گھر سے گیا تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ 5 دن سڑکوں پر گزارتا رہا اور کسی زبردستی کے اغوا کی تردید کی۔
پولیس کے مطابق یہ رشتہ خاندان کی مرضی سے طے پایا تھا، تاہم جہانزیب ذہنی طور پر پریشان دکھائی دیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت اس کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بیان کرسکے اس لیے وہ کوئی تفصیل فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔
واضح رہے کہ دولہا کی گمشدگی کا واقعہ کراچی کے علاقے مدینہ کالونی، کورنگی نمبر 4 میں 11 ستمبر کو پیش آیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رشتہ شادی گمشدگی