عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانہ کیس ؛وزیراعظم شہبازشریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیشن عدالت لاہور میں عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانہ کیس میں وکیل کی وزیراعظم شہبازشریف پر جرح جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سیشن عدالت لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کے عمران خان کے خلاف 10ارب ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی،شہبازشریف بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کی طرف سے ایڈووکیٹ میاں محمد حسین نے شہباز شریف پر جرح کی۔
شہبازشریف سے سوال کیا کہ کیا آپ نے بانی پی ٹی آئی کا داخل کرایا گیا جواب دعویٰ پڑھا ہے،شہبازشریف نے کہا کہ میں نے بانی پی ٹی آئی کا جواب دعویٰ بالکل بھی نہیں پڑھا،اس وقت بند کمرے میں ویڈیو لنک پر شہادت رہے رہا ہوں،میرے وکیل مصطفیٰ رمدے اس وقت میرے ساتھ کمرے میں موجود ہیں،میرے کمرے میں بانی پی ٹی آئی کا کوئی وکیل یا نمائندہ موجود نہیں۔
غزہ میں انسانی امداد کا راستہ نہ کھلا تو ناقابل تصور تباہی ہوگی: ورلڈ فوڈ پروگرام
وکیل نےشہبازشریف سے سوال کیا کہ کیا آپ دعویٰ پر اوتھ کمشنر کی تصدیق کی نشاندہی کر سکتے ہیں؟شہبازشریف نے کہاکہ تصدیق موجود ہے، تفصیلات تکنیکی بات ہے جس کا مجھے علم نہیں ،میں نے بیان حلفی داخل کرنے سے قبل عدالت میں دعویٰ کی حمایت میں کوئی تائیدی بیان ریکارڈ نہیں کرایا، تھا، میں دعویٰ کی تائید میں کوئی زبانی بیان ریکارڈ نہیں کروانا چاہتا،شہبازشریف کے وکیل نے اعتراض کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل غیرضروری سوال پوچھ رہے ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
ایمان مزاری کی غیر حاضری، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری کورٹ روم نمبر ون میں پیش نہیں ہوئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق معاون وکیل نے شکایت کا ذکر کیا تو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پوچھا کہ کس بنیاد پرشکایت دائر کی گئی عدالت میں کیا ہوا تھا کیس کی مرکزی وکیل کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا، عدالت نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، ایڈووکیٹ ایمان مزاری عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ایمان مزاری کے معاون وکیل نے کیس دوسری عدالت میں ٹرانسفر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ گزشتہ سماعت پر جو واقعہ پیش آیا تھا، ایمان مزاری نے شکایت دائر کر دی ہے، استدعا ہے کہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔(جاری ہے)
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دئیے کہ کس بنیاد پر شکایت دائر کی گئی عدالت میں کیا ہوا تھا عدالت کا سوال ہے کہ مرکزی وکیل پیش کیوں نہیں ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ وکیل کی غیر حاضری کا کوئی مناسب جواز پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے معاون وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔