دیامر میں پولیو ٹیم حملے میں بال بال بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
دیامر: پولیو مانیٹرنگ ٹیم پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کردیتا. تاہم پولیو ٹیم محفوظ رہی۔
تفصیلات کے مطابق دیامر کے علاقے تانگیر شیخو میں پولیو مانیٹرنگ ٹیم پر حملہ ہوا. فائرنگ سے گاڑی کا ٹائر پھٹا تاہم پولیو ٹیم محفوظ رہی۔پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی، ترجمان جی بی حکومت نے بتایا کہ حکومتی سطح پر سیکیورٹی کے اقدامات مزید سخت کر رہے ہیں.
یاد رہے چند روز قبل بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انسداد پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا.اس حوالے سے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ شہید اہلکار وحید کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا. یہ حملہ قومی انسدادپولیومہم کوسبوتاژ اور خوف و ہراس پھیلانے کی سازش ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پولیو ٹیم
پڑھیں:
پشاور: پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔