کسان تباہ و برباد ہوگیا اور حکومت سچ بولنے پر تیار نہیں: خالد کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ آج کسان تباہ و برباد ہوگیا ہے اور حکومت سچ بولنے پر تیار نہیں ہے۔
خالد کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا وہ گندم کے کاشتکار کا نقصان ہونے نہیں دیں گی، چند لوگوں کو پیکیج دینے سے کاشتکار کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
اس سے قبل اپنے ایک بیان میں خالد کھوکھر نے کہا تھا کہ کسان اور کاشتکار کا گلا دبا دیا گیا ہے، آئندہ سال ہم احتجاجاً کم گندم کاشت کریں گے، ہمیں پنجاب حکومت کا پیکج نہیں چاہیے۔
صدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہے کہ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کسی کو احساس ہی نہیں کہ کاشتکار ملک سے کتنی محبت کرتے ہیں، ہم پیکج کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں پیکج نہیں چاہیے، آپ نے زراعت کو برباد کر دیا، سیاسی جماعتیں گندم پر سیاست نہ کریں۔
خالد محمود کھوکھر نے کہا تھا کہ کاشتکار بچوں کی تعلیمی ضروریات کیسے پوری کریں، کیا کاشتکار پاکستان کے شہری نہیں؟
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کھوکھر نے کہا خالد کھوکھر نے کہا تھا
پڑھیں:
صوبائی وزیر فیصل کھوکھر کی سابق گورنر میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)صوبائی وزیر برائے کھیل پنجاب، ملک فیصل ایوب کھوکھر نے سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر نے میاں اظہر مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مدبر اور کہنہ مشق سیاستدان تھے جنہوں نے قومی سیاست میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔
ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ میاں اظہر مرحوم کی سیاسی بصیرت، جمہوری استحکام اور عوامی خدمت کا جذبہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کا سیاسی سفر اصولوں، وقار اور عوامی فلاح سے عبارت تھا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔