بانی پی ٹی آئی نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
فائل فوٹو
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے چوتھی مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کر دیا، لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی، تفتیشی ٹیم میں انسپکٹر محمد تصدق، انسپکٹر سلیم اور انسپکٹر نوید شامل تھے، پنجاب فارنزک یونٹ کے عابد ایوب بھی تفتیشی ٹیم میں شامل تھے۔
ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے
تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی کے کیسز میں پولی گراف ٹیسٹ کرنے آئی تھی، لاہور پولیس پہلے بھی 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے آچکی ہے۔
تفتیشی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کےخلاف لاہور میں درج 9 مئی کے 11 مقدمات کے حوالے سے تفتیش کرنا تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پولی گراف ٹیسٹ بانی پی ٹی آئی تفتیشی ٹیم
پڑھیں:
نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا
پاکپتن میں نامعلوم افراد نے کمسن بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی علاقے کلمہ والاچوک کےقریب نامعلوم افراد نےگھرمیں گھس کرچار سالہ بچے کوپراسرار طورپرگلا کاٹ کرقتل کردیا، بچے کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
چالیار مدرسہ طالبعلم قتل: ’بچہ گھر والوں کو بتاتا رہا کہ قاری جنسی خواہشات کا تقاضہ کر رہا ہے لیکن کسی نے اعتبار نہیں کیا‘، نانا
پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں نامعلوم افراد کےخلاف مقدمہ درج کرکے ٓتحقیقات شروع کردیں۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں بچے کی والدہ نے موقف اپنایا کہ واردات کے وقت ہو گھرسے باہردُکان پر سودا سلف لینے گئی تھی اورجب گھرواپس پہنچی توخون میں لَت پت بچہ گھرکے بند کمرے میں تڑپ رہا تھا، جسے فوری ڈسٹرکٹ اسپتال مُنتقل کیا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونےپربچے کوساہیوال ریفر کیا گیااوراسپتال منتقلی دوران بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔