عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار سے انکار کردیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔
لاہور پولیس کی ٹیم عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنے کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی، تاہم بانی پی ٹی آئی نے چوتھی بار ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرایا جائے، عدالت کا ایک بار پھر حکم
عمران خان کے پولی گرافک ٹیسٹ کے لیے اڈیالہ جیل پہنچنے والی ٹیم کی سربراہی لاہور پولیس کے ڈی ایس پی آصف جاوید کررہے تھے، جبکہ ٹیم میں پنجاب فارنزک یونٹ کے ارکان بھی شامل تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی ٹیم نے عمران خان کے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنے تھے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اس سے قبل 3 مرتبہ پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر چکے ہیں۔
ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہاکہ اگر ملزم ٹیسٹ کرانے سے انکار کرے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہو سکتی ہے۔ ٹیسٹ مکمل ہونے پر ہی معلوم ہو سکے گا کہ شواہد درست ہیں یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرایا جائے، عدالت کا ایک بار پھر حکم
یاد رہے کہ لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم نے لاہور میں درج 9 مئی کے 11 مقدمات میں عمران خان سے تفتیش کرنی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف پولی گرافک ٹیسٹ پی ٹی آئی راولپنڈی عمران خان عمران خان کا انکار وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل بانی پی ٹی ا ئی پاکستان تحریک انصاف پولی گرافک ٹیسٹ پی ٹی ا ئی راولپنڈی عمران خان کا انکار وی نیوز ٹیسٹ کرانے سے انکار پولی گرافک ٹیسٹ عمران خان کا ایک بار پھر پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
عمران خان ہی پارٹی لیڈر، شاہ محمود قریشی لیڈ نہیں کرینگے، سلمان اکرم راجہ
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ مفروضہ ہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی کو لیڈ کریں گے، پارٹی لیڈر صرف بانی پی ٹی آئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی سے ملاقات میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، عمران خان نے تحریک کی قیادت محمود اچکزئی کے سپرد کی ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ آئینی اور نظریاتی تحریک ہے اس کا مقصد پاکستان کی تشکیل نو ہے، اس تحریک میں کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوگی، ہم نے زخموں کو بھرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جو کچھ ہو رہا ہے ہم نہیں مانتے، ہمارے اکابرین اور دوستوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آواز بلند کرنا بھی بنیادی انسانی حقوق ہیں، آج ان کی نفی کی جا رہی ہے، آج بانی پی ٹی آئی کو جیل میں 2 سال سے زائد ہوگئے، جیل میں ہی ٹرائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں، بطور وکیل بھی مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا، ہماری پارٹی میں کوئی انتشار نہیں، بات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔