اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 ون میں خاتون ٹک ٹاکر گھر میں قتل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر کو گھر میں قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود سیکٹر جی 13 ون میں پیش آیا۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ جاں بحق لڑکی کی شناخت ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام سے ہوئی ہے اور لاش پوسٹ مارٹم کےلیے پمز اسپتال منتقل کردی گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم خاتون سے گھر پر ملنے آیا تھا اور 2 گولیاں ماریں جبکہ واقعے کے وقت خاتون کے دیگر اہل خانہ مارکیٹ گئے ہوئے تھے۔
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اسلام آباد: سعودی نیول کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی کی نیول چیف سے ملاقات
رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ وائس ایڈمرل عبدالرحمٰن الغریبی نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، اس موقع باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کو نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔پاک بحریہ کے سربراہ نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔نیول چیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرولز کے ذریعے خطے میں امن و سلامتی کے لیےاقدامات پر روشنی ڈالی جبکہ سربراہ سعودی بحریہ نے خطے میں بحری سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔وائس ایڈمرل عبد الرحمٰن الغریبی نے پاکستان نیول اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی معیاری تربیت کو سراہا اور پاک سعودی عرب دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی بحریہ کے سربراہ کےدورے سے دونوں ممالک کی افواج کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔