یو اے ای میں پاکستانی سفیر کی جانب سے انڈیکس ایکسچینج کی مہم کی بھرپور تائید
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
یو اے ای میں پاکستانی سفیر کی جانب سے انڈیکس ایکسچینج کی مہم کی بھرپور تائید WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز
دبئی:انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کو فروغ دینے کے لیے جاری مہم “اب کی بار… چاند ستارے سے پیار!” یو اے ای میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے حب الوطنی کا ایک خوبصورت پیغام بن کر ابھری ہے۔ اس قومی سطح کی مہم کو پاکستانی کمیونٹی نے غیرمعمولی پذیرائی بخشی ہے، جو نہ صرف وطن سے محبت کا مظہر ہے بلکہ قانونی مالی ذرائع کے فروغ میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے۔
مہم کے تحت جو افراد انڈیکس ایکسچینج کے ذریعے قانونی ترسیلاتِ زر بھیجتے ہیں، انہیں پاکستانی پرچم بطور تحفہ دیا جا رہا ہے جو نہ صرف قومی محبت کی علامت ہے بلکہ اس مہم میں شرکت کرنے والے خوش نصیب پاکستانی قرعہ اندازی کے ذریعے پاکستان کے ریٹرن ٹکٹ جیتنے میں کامیاب ہوئے:انڈیکس ایکسچینج کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید عبدالسلام نے اس کامیاب مہم پر پاکستانی کمیونٹی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:“قانونی ترسیلاتِ زر نہ صرف ایک مالی عمل ہے بلکہ حب الوطنی کا عملی اظہار ہے۔
پاکستانی کمیونٹی نے جس جذبے سے اس مہم کو اپنایا ہے، وہ قابلِ ستائش ہے۔”اسی موقع پر چیف بزنس آفیسر میر کے رسول نے کہا:“انڈیکس ایکسچینج پاکستانی کمیونٹی کے اعتماد کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم ہر اس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جو ملک و قوم کے لیے فائدہ مند ہو، اور قانونی ذرائع سے ترسیلات اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔یو اے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بھی اس قومی مہم کےمعترف نکلے “اب کی بار… چاند ستارے سے پیار” مہم کو ایک مؤثر، قومی شعور بیدار کرنے والا اقدام قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مہم ہنڈی اور حوالہ جیسے غیر قانونی ذرائع کے خلاف ایک مثبت اور پُراثر قدم ہے۔ ہر محبِ وطن شہری کو چاہیے کہ وہ اپنے پرچم سے محبت کا عملی اظہار کرتے ہوئے، اس مہم کا حصہ بنے اور قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر کو فروغ دے۔یہ مہم 5 جون 2025 تک جاری رہے گی، اور اس دوران تمام قانونی ترسیل کنندگان کو پاکستانی پرچم دیا جائے گا، جو اگلی قرعہ اندازی میں شرکت کے لیے اہل ہوں گے۔“اب کی بار… چاند ستارے سے پیار” نہ صرف ایک سلوگن ہے، بلکہ یہ دیارِ غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے دلوں کی آواز بن چکا ہے — جو وطن سے محبت، شفاف مالی ذرائع، اور قومی قومی فلاح کے عزم کی عملی تصویر پیش کر رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کے مالیاتی پیکیج کی منظوری دے دی بلوچستان: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک بھارت کیساتھ حالیہ تنازع میں اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے مدد نہیں لی: چیئرمین جوائنٹ چیفس سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرانے کیلئے متحرک کردار ادا کرے، بلاول بھٹو کراچی: ملیر جیل سے 216 قیدی فرار، شدید فائرنگ، ایک ہلاک، 3 ایف سی اہلکار زخمی وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک ٹیرف کے خلاف نیپرا میں اپیل دائر کردیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: انڈیکس ایکسچینج یو اے ای میں
پڑھیں:
یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ماہ یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
شرجیل میمن نے کہا کہ 14 اگست اور معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات سندھ حکومت کے وژن کا عکاس ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یومِ آزادی حب الوطنی، قربانی، یکجہتی اور سچائی کے پیغام کے طور پر منائی جائے گی۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری