پاکستان خطہ میں نئی طاقت بن کر ابھرا ہے،چوہدری شجاعت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد(خبرنگار)چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی راہنماؤں سے اہم ملاقات کی ملاقات میں ڈاکٹر محمد امجد،مصطفی ملک، مہرین ملک آدم، ڈاکٹر رحیم اعوان،انیلہ چوہدری،عاطف مغل، رضوان صادق،چوہدری جہانگیر میں موجود تھے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پاکستان خطہ میں ایک نئی طاقت بن کر ابھرا ہے اب سب کو مل کر پاکستان کو اقتصادی قوت بنانا ہو گاپاکستانی قوم جرات مند، بہادر قوم اسے چیلنجوں سے نمٹنا آتا ہے قوم کو اپنی افواج اور سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر، ائر چیف ظہیر احمد بابر، نیول چیف نوید اشرف پر فخر ہے پارٹی راہنما اپنے پروگراموں میں فوج کے کردار کو اجاگر کریں بنیان مرصوص کی طرح معاشی خوشحالی کے لیے قومی قیادت کو ایک پیج پر آنا ہو گاتنخواہ دار طبقہ اور غریب آدمی قومی قیادت کی توجہ کا مستحق ہے بجٹ میں عام آدمی کے مسائل اور انکی توقعات کو مدنظر رکھا جائے مضبوط دفاع کے لیے معاشی خوشحالی و خود مختاری ضروری ہے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے، عالمی بینک
اسلام آباد:عالمی بینک کا کہنا ہے کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی بینک کے نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی) ریجن عثمان ڈیون نے وزارت اقتصادی امور میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں احد چیمہ اور عثمان ڈیون کے درمیان کنٹری شراکت داری فریم ورک کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا کہ عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو مشرق وسطیٰ، شمالی افریقا اور افغانستان ریجن کے ساتھ شامل کرنا اچھا فیصلہ ہے، کنٹری شراکت داری فریم پر عمل درآمد کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت چلیں گے۔
احد چیمہ نے کہا کہ عالمی بینک کا کنٹری آفس حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کررہا ہے معاشی اصلاحات میں عالمی بینک کا تعاون قابل تحسین ہے غیرمتزلزل سپورٹ پر عالمی بینک کی لیڈرشپ کے مشکور ہیں وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے سی پی ایف کو موثر طور پر ایمپلیمنٹ کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔
عالمی بینک کے نائب صدر برائے مشرقِ وسطیٰ، شمالی افریقا، افغانستان اور پاکستان (ایم ای این اے اے پی) ریجن عثمان ڈیون کا کہنا تھا کہ معاشی سطح پر حکومت پاکستان کی مکمل معاونت کریں گے، سی پی ایف اور اقتصادی اصلاحات میں ابھی تک حکومت پاکستان کی جانب سے قابل ستائش اقدامات کیے گئے۔