فائل فوٹو۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں۔

نیو یارک میں پاکستانی مستقل مشن کے ترجمان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی وفد پاکستانی مشن پہنچ گیا۔ بلاول بھٹو نے دورہ نیو یارک کا آغاز ایک غیر ملکی چینل کو انٹرویو سے کیا۔ 

پاکستانی مستقل مشن کے ترجمان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے، یہ امن وقار، طاقت اور سفارتکاری کے ذریعے حاصل ہوگا۔ 

ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے بلاول بھٹو نے کہا جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کے بغیر پائیدار امن ممکن نہیں، جنگ بندی کو مستقل امن کی طرف لے جانا چاہیے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے۔ 

بلاول بھٹو نے کہا انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی بین الاقوامی قانون اور معاہدہ جاتی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نے خطرناک مثال قائم کی ہے، اس کے علاقائی امن و سلامتی پر اثرات ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھیے بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ میں چینی مستقل مندوب سے ملاقات بلاول بھٹو نے نیو یارک پہنچتے ہی اپنا پیغام شیئر کردیا

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے بین الاقوامی برادری پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرے، بھارت کے ساتھ جموں و کشمیر، سندھ طاس معاہدے اور دہشتگردی پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا شکار رہا ہے، سیاسی قیادت، مسلح افواج اور عام شہری سب دہشت گردی سے متاثر ہوئے ہیں۔ 

بلاول بھٹو نے کہا بھارت نے بین الاقوامی سرحد کی صریحاً اور کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت کی، پاکستان نے بھارتی جارحیت پر اپنے دفاع میں کارروائی کی۔ پاکستان کی عسکری اور سفارتی فتح نے بھارتی قیادت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری بلاول بھٹو نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ  وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔

اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم

مزید :

متعلقہ مضامین

  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو