مراکش، بادشاہ محمد ششم کی ایک بار پھر عوام سے قربانی نہ کرنیکی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں قربانی کا عمل عوام، خاص طور پر تنخواہ دار طبقے، پر مالی بوجھ بن سکتا ہے، لہٰذا اس سال سنت قربانی ترک کر دی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الاضحیٰ کی آمد کے موقع پر مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ایک بار پھر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال قربانی سے گریز کریں۔ وزیرِ اوقاف و اسلامی امور احمد التوفیق نے سرکاری میڈیا کے ذریعے شاہ محمد ششم کا خصوصی پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ملک اس وقت شدید معاشی اور موسمیاتی بحران سے گزر رہا ہے، جس کے نتیجے میں مویشیوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے اور ان کی افزائش نسل کو خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں قربانی کا عمل عوام، خاص طور پر تنخواہ دار طبقے، پر مالی بوجھ بن سکتا ہے، لہٰذا اس سال سنت قربانی ترک کر دی جائے۔ بادشاہ نے واضح کیا کہ قربانی سنت مؤکدہ ہے، تاہم شریعت موجودہ ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے رعایت دیتی ہے۔ شاہ محمد ششم نے اعلان کیا کہ وہ خود عوام کی طرف سے دو بھیڑوں کی قربانی دیں گے۔ تاہم بادشاہ کی اس اپیل کے بعد ملک میں مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانور اچانک غائب ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں مبینہ طور پر سرکاری اہلکاروں کو لوگوں کے گھروں سے بھیڑیں ضبط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو ملک سنبھل سکتا ہے، سراج الحق
سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔