بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہ ہماری معیشت اور ثقافت کا حصہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہ ہماری معیشت اور ثقافت میں رچا بسا ہے۔ وہ Hilal Talks 2025 پروگرام میں ملک بھر سے آئے اساتذہ کرام سے خطاب کر رہے تھے، جس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1950 اساتذہ شریک ہوئے۔
پروگرام کا مقصد سوشل میڈیا پر ملک دشمن عناصر کے جھوٹے پراپیگنڈے اور سازشوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر نامور تعلیمی شخصیات اور صحافیوں نے بھی ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت بلوچستان میں دہشتگردی کا سرپرست ہے اور پورے خطے میں عدم استحکام کی جڑ بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہند کے ایجنٹ بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، یہ دہشتگرد بھارت سے پیسے اور تربیت لیتے ہیں اور اسی کی سہولت کاری سے پاکستان میں دہشتگردی پھیلاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی پر وزیر اطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی قیادت کو بریفنگ
انہوں نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کا مقابلہ تعلیم، روزگار اور ترقی سے ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ دہشتگردوں کی لاشوں پر سیاست کرتے ہیں، وہ دراصل دہشتگردی کے سہولت کار ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر کے مسئلے پر دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور رہے گا، اس میں کوئی شک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان، عوام کی فوج ہے اور ان کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں۔ یہ فوج پولیو کے خاتمے سے لے کر دہشتگردی کے خلاف جنگ تک، ہر محاذ پر عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت کی اسٹریٹیجک غلط فہمیاں خاک میں مل چکی ہیں۔
پروگرام کے اختتام پر اساتذہ کرام نے Hilal Talks جیسے علمی و فکری پروگرامز کے تسلسل کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے پلیٹ فارمز قومی بیانیے کے فروغ اور سچائی کے دفاع میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Hilal Talks 2025 ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری ڈی جی آئی ایس پی آر
پڑھیں:
معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاکہ معاہدہ طے پاگیا امید ہے اب دہشت گرد کارروائیاں نہیں ہوں گی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشت گرد کارروائیاں بند ہوں گی، جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والے فریق کے خلاف سزا کا تعین کیا جائے گا، آنے والے دنوں میں امن قائم ہوگا، پوری دنیا کو پتہ ہے کہ پاکستان پر حملے ہو رہے تھے، پاکستان کیخلاف دہشت گردوں کو سپورٹ کیا جارہا تھا۔
حکومت کا نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں بڑی کمی پرغور
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کے موقف کی تائید اور بیانیہ کی جیت ہے۔