ماہواری کا تجربہ کرنے والی وہیل مچھلیاں 40 سال زیادہ جیتی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
کیا آپ جاتنے ہیں کہ کچھ وہیل مچھلیاں، خاص طور پر کِلر وہیلز (Orcas) کو بھی ماہواری کا تجربہ ہوتا ہے۔
کچھ وہیل مچھلیاں، بالخصوص کِلر وہیلز کو ماہواری آتی ہےاور صرف یہی نہیں بلکہ اس کی وجہ سے وہ غیرماہواری والی وہیل مچھلیوں سے زیادہ لمبی عمر پاتی ہیں۔
حیاتیاتی طور پر ماہواری والی وہیل مچھلیاں menopause (ماہواری بند) ہونے کے بعد بھی لمبی عمر پاتی ہیں۔ یہ انسانوں کے علاوہ اُن چند جانوروں میں شامل ہیں جو حیاتیاتی تبدیلی کے باوجود لمبی عمر پاتے ہیں۔
کِلر وہیلز (Orcas) میں تقریباً 30-40 سال کی عمر میں ماہواری بند ہوجاتی ہے جس کے بعد بھی وہ 40 سال مزید زندہ رہ سکتی ہیں۔ بعض مادہ وہیلز 80 سے 90 سال کی عمر تک زندہ رہتی ہیں۔
یہ عمل "گرینڈ مدر تھیوری" کے مطابق ہوتا ہے: گرینڈ مدر تھیوری کہتی ہے کہ بوڑھی مائیں (گرینڈ مدرز) جھنڈ کو رہنمائی دیتی ہیں، خاص طور پر خوراک تلاش کرنے میں۔ ان کا تجربہ جھنڈ کی بقا کے لیے قیمتی ہوتا ہے۔ اس لیے وہ جھنڈ کے لیے سماجی رہنما بن جاتی ہیں اور جھنڈ کی بقا میں مدد کرنے کے سبب خود بھی زیادہ لمبی عمر پاتی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر
سعدیہ زاہدی— تصویر بشکریہ سوشل میڈیالاہور سے تعلق رکھنے والی سعدیہ زاہدی عالمی فضائی تنظیم آئی اے ٹی اے (IATA)، (انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن) کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر ہو گئیں۔
سعدیہ زاہدی یکم نومبر سے اپنی ذمے داریاں سنبھالیں گی۔
سعدیہ زاہدی اس وقت ورلڈ اکنامک فورم (WEF) میں مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ عالمی فضائی صنعت میں جدت، مضبوطی اور پائیدار ترقی کے لیے کام کروں گی۔
سعدیہ زاہدی سوئس اور پاکستانی شہریت رکھتی ہیں۔