City 42:
2025-06-05@05:44:50 GMT

معرکہ حق کنونشن کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT

 حسن علی:معرکہ حق کنونشن کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

دوسرے مرحلے میں مختلف شہروں میں ورکرز کنونشنز کا انعقاد کیا جائیگا۔عیدالاضحٰی کے بعد صوبے میں سیاسی سرگرمیوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا،15 جون کو کامونکے میں ورکز کنونشن کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ورکرز کنونشنز میں تمام قیادت کو اپنا کردار ادا کرنے کی بھی ہدایات کر دی۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سمیت پنجاب بھر کی قیادت شرکت کرے گی۔
 

 ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:مقتولہ کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

انڈونیشیا میں کان کا خوفناک حادثہ: 19 ہلاک، درجنوں مزدور دب گئے

جکارتہ : انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے کے شہر چیربون (Cirebon) میں ایک پہاڑی کان میں چٹان گرنے کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق، 8 زخمی اور 6 افراد تاحال لاپتا ہیں۔

یہ حادثہ جمعے کے روز پیش آیا، جب کھلی کان میں اچانک چٹان گر گئی اور مزدور ملبے تلے دب گئے۔

انڈونیشی سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی “باسارناس” نے کہا کہ اتوار کو بھی ریسکیو آپریشن جاری رہا تاکہ لاپتا افراد کو تلاش کیا جا سکے۔

پولیس نے دو افراد کو حفاظتی اور ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ملزم نامزد کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ تو ورکرز کو حفاظتی سامان فراہم کیا اور نہ ہی کان کی حفاظت کے تقاضے پورے کیے۔

انرجی و منرل ریسورسز وزارت کے مطابق وہ اس حادثے کی مکمل تحقیقات کرے گی اور علاقے میں مزید زمین کھسکنے (landslide) کے خطرات کا جائزہ لے گی۔

وزارت کے جیولوجیکل ایجنسی کے سربراہ محمد وافد کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ زمین کھسکنے کے لیے پہلے ہی حساس ہے، اور بارش کے بعد خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کان کے کھدائی کے طریقے اور ڈھلوان کی شدت نے حادثے کو سنگین بنا دیا۔

گورنر مغربی جاوا ڈیڈی مولیادی نے انسٹاگرام پر بتایا کہ یہ جگہ ورکرز کے لیے محفوظ نہیں تھی اور حفاظتی اصولوں پر پورا نہیں اترتی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق کے بعد پہلی عید، آزاد کشمیر کی منڈیوں میں خریداروں کا  غیر معمولی رش
  • عید کے موقع پر علی امین کا پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلیے مالی معاونت کا اعلان
  • امریکہ دورے کا دوسرا مرحلہ، بلاول بھٹو واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • مریم نواز کا ایک سال میں’ایئر پنجاب‘ شروع کرنے کا اعلان
  • مریم نواز کا بجلی نرخوں میں 40 فیصد تک کمی اور ایئر پنجاب شروع کرنے کا اعلان
  • وحدت یوتھ کراچی کا صدائے عدل ڈویژنل کنونشن
  • ایمریٹس ایئر لائنز شام کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گی
  • بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کیلئے طارق فاطمی کی زیرقیادت دوسرا وفد آج ماسکو روانہ ہوگا
  • انڈونیشیا میں کان کا خوفناک حادثہ: 19 ہلاک، درجنوں مزدور دب گئے