مرکزی تنظیم عزاداری کے تحت کراچی میں عزاداری کنونشن، شیعہ عمائدین کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام ٹائمز: شرکائے کنونشن سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ عزاداری کے مسائل کا حل حکومت و ریاست کا کام ہے لہٰذا ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام میں یہی چاہتے کہ عزاداران سید الشہداء کو عزاداری کی راہ میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے، عزاداری سے متعلق تمام تنظیمیں، ادارے اور جماعتیں، پرمٹ ہولڈرز، ٹرسٹیز سب کی ہم آہنگی ضروری ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کی جانب سے سادات امروہہ گراؤنڈ کراچی میں عزاداری کنونشن سرپرستِ اعلی علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی، جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ سید رضی جعفر نقوی، شبر رضا رضوی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ باقر عباس زیدی و علامہ مختار امامی، نوکر امام رضاؑ آرگنائزیشن کے حسن رضا سہیل، علامہ نقی نقوی، مولانا مبشر علی زیدی، علامہ فرقان حیدر عابدی، آئی ایس او کے غیور عباس، اسکاؤٹس گروپس کے ذمہ داران اور ملتِ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ شہنشاہ نقوی کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری اور پاکستان سے وفاداری ہمارا نصب العین ہے اور حسینیت و پاکستانیت ہماری پہچان و تعارف ہے، تشکیلِ پاکستان سے تعمیر پاکستان تک ہمارے بزرگوں کا قابلِ ذکر کردار ہے لہٰذا وطن سے پیار ہمارے رگ و پے میں بسا ہوا ہے۔
علامہ شہنشاہ کا کہنا تھا کہ عزاداری کے مسائل کا حل حکومت و ریاست کا کام ہے لہٰذا ہم ہر سال کی طرح اس سال بھی محرم الحرام میں یہی چاہتے کہ عزاداران سید الشہداء کو عزاداری کی راہ میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انکا کہنا تھا کہ عزاداری سے متعلق تمام تنظیمیں، ادارے اور جماعتیں، پرمٹ ہولڈرز، ٹرسٹیز سب کی ہم آہنگی ضروری ہے۔ اس موقع پر دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملتِ جعفریہ پاکستان کا ہمیشہ مہذب، قانون پسند اور ذمہ دارنہ طرزِ عمل رہا ہے اور ہم اسی رویئے کے ساتھ آنے والے محرم الحرام کا استقبال کریں گے اور مطمئن رہیں گے کہ حکومتِ پاکستان ملتِ جعفریہ کے تمام جائز حقوق اور شہری آزادیوں کا خیال رکھتے ہوئے عزاداری کے اجتماعات کو منظم اور موثر رکھنے میں ہمارے ساتھ تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ نے ہزاروں جانوں کا نذرانہ دیا مگر کبھی عزاداری امام حسینؑ سے پیچھے نہیں ہٹی، عزاداری امام حسینؑ برپا کرنا ہمارا حق سے جس سے دنیا کی کوئی طاقت ہمیں نہیں روک سکتی۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ عزاداری کے
پڑھیں:
2025 ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ کا افتتاح
2025 ایس سی او سولائزیشن ڈائیلاگ کا افتتاح
بیجنگ :شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا 2025 سولائزیشن ڈائیلاگ چین کے شہر تھیان جن میں شروع ہوا ۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اس ڈائیلاگ کا اہتمام چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات، چائنا فارن لینگویجز پبلشنگ ایڈمنسریشن اور ایس سی او سیکریٹریٹ نے مشترکہ طور پر کیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے 300 سے زائد مہمانوں نے فورمز اور سیمینارز کے ذریعے ایس سی او ممالک کے درمیان تہذیبوں کو باہمی طور پر جاننے اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا۔ اسی روز “شیرڈ ڈیجیٹل سولائزیشن کمیونٹی: چین کا اینشی ایٹو اور شنگھائی تعاون تنظیم کا مستقبل” نامی رپورٹ بھی جاری کی گئی۔ رپورٹ میں ڈیجیٹل تہذیب اور چینی طرز کی جدیدکاری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، اور زیادہ منصفانہ، جامع اور پائیدار عالمی ڈیجیٹل ترقی کے لئے چین کا فارمولہ اور “ایس سی او دانش” فراہم کیا گیا ہے۔